Maktaba Wahhabi

327 - 534
ایڈورٹائزنگ ایڈورٹائزنگ کے شرعی اصول وضوابط خالد حسین گورایہ[1] تجارت و کاروبار انسانی معاش کی ترقی اور اس کی بقا کا اہم ترین جزو ہے ۔ مرورِ زمانہ کے ساتھ انسان کی طرف سے اختیار کردہ طرز کاروبار میں بھی اختلاف رہا ہے ۔ جیسے جیسے آبادیاں اور ضروریات بڑھتی گئیں طریقہ ہائے تجارت بھی بدلتے رہے ۔مختلف ادوار میں کاروبار کو قائم کرنے اس کوترویج دینےاور لوگوں کی اس تک رسائی آسان بنانے کیلئے ہر دور میں مختلف طریقے استعمال کئے گئے ہیں ۔ سابقہ ادوار میں چونکہ زندگی محدود ہوا کرتی تھی ، اس لئے کاروبار کی تشہیر کا پیشہ کم اہمیت تھا لیکن گذشتہ دو ڈھائی صدیوں سے جب دنیا اتنی پھیل گئی اور ہر ایک کو دوسرے تک رسائی بھی آسان ہوگئی تو بین الاقوامی تجارت نے زور پکڑا جس کا تقاضا یہ تھا کہ دوسرے علاقے کے بسنے والے لوگوں کو اپنی پروڈکٹس سے آگاہ کیا جائے ۔ اس
Flag Counter