Maktaba Wahhabi

227 - 534
استصناع اور سلم میں بنیادی فرق : استصناع کا معادہ صرف ان چیزوں میں ہوتا ہے جن کے تیار کرنے کی ضرورت ہو جبکہ سلم سب چیزوں میں ہوسکتی ہے خواہ انہیں تیار کرنے کی ضرورت ہو یا نہ ہو ۔ (2)سلم میں قیمت پیشگی ادا کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ استصناع میں قیمت پیشگی بھی ادا کی جاسکتی ہے ، اور قسطوں میں بھی یا بعد میں بھی۔ اسلامی بینکوں میں رائج استصناع اسلامی بینک استصناع ( Manufacturing Contract ) کی بنیاد پر دو طرح کے معاہدے کرتے ہیں ۔ پہلی صورت بحیثیت خریدار استصناع کا معاہدہ : جو شخص بینک یا مالیاتی ادارے سے رقم کے حصول کی خواہش رکھتا ہے اور وہ مینوفیکچرر ہے تو بینک یا مالیاتی ادارہ بحیثیت خریدار اس کے ساتھ استصناع کا معاہدہ کرتے ہیں۔ جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ بینک مینوفیکچرر کو یہ آرڈر دیتا ہے کہ وہ اس کے لئے ان صفات کی حامل چیز تیار کردے ۔ اس ضمن میں بینک کی جانب سے جو پیشگی رقم دی جاتی ہے اسے پیشگی قیمت تصور کیا جاتا ہے ۔مطلوبہ چیز تیار ہونے کے بعد بینک اس کو منافع پر مارکیٹ میں فروخت کرتا ہے ۔ ایک شرعی قباحت مذکورہ طریقہ کار میں اگر بینک خود فروخت کرنے کی بجائےاسی مینوفیچکرر سے معاہدہ کرلے کہ وہ بینک کا ایجنٹ بن کر اس چیز کومخصوص منافع کے ساتھ فروخت کرکےرقم بینک کے حوالے کرے تو ایسا کرنا شرعی نقطہ نظر سے جائز نہیں ۔ چاہے یہ چیز ضبط تحریر میں لائی گئی ہو یا ذہن میں ہو ۔ کیونکہ اس صورت میں بینک کا کردار محض ایک مالیاتی ثالثی کا رہ جاتا ہے ۔ جس کے ذریعہ وہ نفع حاصل کرتا ہے ۔ اور یہ عمل رقم کے لین دین
Flag Counter