Maktaba Wahhabi

176 - 187
ہے،جیسا کہ پہلے اس بارے میں احادیث گزر چکی ہیں،ان کے علاوہ نقض عہد کی مذمت کے بارے میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِنّ الغادر ینصب لہ لواء یوم القیامۃ فیقال: ھذہ غدرۃ فلان بن فلان۔(بخاری مع الفتح: ج۱۰ص۵۶۳،مسلم: ج۲ص۸۳) عہد کا غدر کرنے والے کے لئے قیامت کے دن جھنڈا نصب کیاجائیگا اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا غدر ہے۔ جس سے اس کی توہین و تشہیر مطلوب ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمۃ المسلمین واحدۃ یسعی بھا ادناھم فمن اخفر مسلما فعلیہ لعنۃ اللّٰہ والملٰٓئکۃ والناس اجمعین لایقبل اللّٰہ منہ یوم القیامۃ عدلا و لا صرفا۔ (بخاری: ج۲ص۱۰۰۰و مسلم) مسلمانوں کا ذمہ ایک جیسا ہے،ان میں سے ادنی،مسلمان بھی اس کی کوشش کرسکتا ہے،جو مسلمان سے وعدہ خلافی کرتا اور ذمہ توڑتا ہے اس پر اللہ کی اس کے فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہو،قیامت کے روز اللہ اس کا نہ کوئی فرض قبول کرے گانہ نفل۔ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ما نقض قوم العھد اِلّا کان القتل بینھم،ولا ظھرت الفاحشۃ فی قوم اِلَّا سلّط علیھم الموت،ولا منع قوم الزکاۃ ِالّا حبس عنھم القطر۔ (حاکم،صحیح الترغیب: ج۳ص۱۵۶ ) ’’جو قوم نقض عہد کرتی ہے ان کے مابین قتل و غارت عام ہوجاتا ہے،اورجس قوم میں بدکاری پھیل جاتی ہے ان پر موت مسلط کردی جاتی۔(جان لیوا بیماریاں عام ہوجاتی ہے اور وہ بز د ل ہو جا تے ہیں ) جو قوم زکاۃ روک لیتی ہے اس پر باران رحمت روک دی جاتی ہے‘‘ بروقت بارشیں نہیں ہوتیں،ہوتی ہیں تو عذاب بن جاتی ہیں۔ حضرت عمرو بن الحمق رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: أیّما رجل أمّن رجلا علی دمہ ثمّ قتلہ،فأنامن القاتل برئ،واِن
Flag Counter