Maktaba Wahhabi

329 - 534
مقدار تک خریدنے پر کوئی خاص تحفہ دینے کا وعدہ ، بسکٹ یا پتی کاپیک خریدنے پر ایک کپ فری ،اور اسی طرز کی مختلف اسکیمیں شامل ہیں۔ ایڈورٹائزنگ کے ذرائع گزشتہ ادوار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع : (1)منادی کرانا:قدیم دور میں یہ طریقہ رائج تھا کہ کسی نے اپنی پروڈکٹ کوبیچنا ہوتا تو وہ بازار میں اس کا اعلان کرتا ۔ بادشاہوں اور امراء کا بھی یہی طرز وطریقہ ہوتا کہ کوئی اہم پیغام عوام الناس کو دینا ہوتا تومنادی کرنے والے کو بھیجتے وہ بازار میں چکر لگاتا جب لوگ اس کے گرد جمع ہوجاتے تو بادشاہ کا پیغام پہنچا دیتا ۔بازاروں کے ساتھ دیگر پبلک مقامات اور خاص تہواروں پر منادی کرنے کا طریقہ بھی عام ہوتا تھا ۔ (2)دلال :زمانہ قدیم میں دلال متعین ہوتے تھے جو بازاروں میں سامان کی ترویج اور اس کی فروخت کیلئے آوازیں لگاتے اور گاہکوں کو گھیر کر لاتے تھے ۔ (3) ملمع سازی اور چیز کو خوبصورت کرکے خریدار کے سامنے پیش کرنا :تاکہ گاہک چیز خرید نےمیں دلچسپی لے ۔ زمانہ قدیم کی اس صورت کو بھی ایڈورٹائزنگ کی ایک ابتدائی صورت شمار کیا جاتا ہے ۔ موجودہ دور میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع سابقہ دور میں رائج طریقہ ہائے ترویج بضاعہ کے ساتھ موجودہ دور میں ایڈورٹائزنگ کا بنیادی ذریعہ میڈیا ہے ۔ جس کی درج ذیل اقسام ہیں ۔ (1) الیکٹرانک میڈیا : جس میں ٹیلی ویژن ، ریڈیو ،سینما وغیرہ شامل ہیں ۔ (2) سوشل میڈیا : انٹرنیٹ اور اس پر قائم سوشل ویب سائٹس وغیرہ (3) پرنٹ میڈیا : رسائل وجرائد ومجلّات وغیرہ (4) آؤٹ ڈور میڈیا :جس میں مرکزی شاہراہوں اور پبلک مقامات پر لگائےجانے والے سائن بورڈز، پینافلیکس ، ہورڈنگز ،بل بورڈز اور نیون سائنز شامل ہیں ۔
Flag Counter