Maktaba Wahhabi

137 - 534
اسلامی بینکاری مروجہ اسلامی بینکوں کے ذرائع تمویل(مروجہ مرابحہ ، اجارہ اور مشارکہ متناقصہ) کی شرعی حیثیت عثمان صفدر [1] اسلامی بینکوں میں کیا جانے والا مرابحہ ، اجارہ اور مشارکہ متناقصہ وہ معاملات ہیں جو ان بینکوں کے دیگر معاملات پر حاوی ہیں ۔سب سے زیادہ معاہدے اور ٹرانزیکشن انہی معاملات کے تحت ہوتی ہیں۔بلکہ اگر یوں بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ جس طرح سودی بینکوں کا اصل کاروبار سود پر قرض دینا ہے ، اسی طرح اسلامی بینکوں کا اصل کاروبار’’مرابحہ ، اجارہ اور مشارکہ متناقصہ‘‘ ہیں۔مروجہذرائع تمویل (Financing) کی شرعی حیثیت کے تعین کے لئے اس کاشرعی مرابحہ ، اجارہ اور مشارکہ متناقصہ کی شرائط و ضوابط سے تقابل ضروری ہے۔ ’’مرابحہ‘‘: مرابحہ کا اصل ماخذ ’’ربح‘‘ یعنی منافع ہے۔مرابحہ کا لغوی طور پر مطلب یہ ہوگا کہ ایسا معاملہ کرنا جس میں ربح یعنی منافع طے ہو۔
Flag Counter