Maktaba Wahhabi

503 - 534
میں سود سے متعلق پاکستان کے چند قوانین کو چیلنج کیا گیا تھا اور بالآخر وفاقی شرعی عدالت نے جو فیصلہ جاری کیا وہ سود کے خلاف تھا ،اس میں مارک اپ ،بینک کے سود اورانڈیکسیشن جیسے سودی معاملات کو ناجائز قرار دے دیا گیا تھا ، اس فیصلے کے صادر ہوتے ہی سود کی کمائی سے پیٹ بھرنے والوں میں ایک زلزلے کی سی کیفیت پیدا ہوگئی اور 118 سے زائد اپیلوں کے ذریعے وفاقی شرعی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا اس کے بعد کیا کچھ ہوا اس تفصیل کے لئے اس مضمون کا مطالعہ کیا جائے، بالآخر یہ مقدمہ 1999 ءمیں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ دوسرا مضمون :سود کے بارے میں قرآنی آیات کی تفسیر : مفسر :مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ آپ کا یہ مضمون دراصل آپ کی تفسیر تیسیر القرآن سے انتخاب کیا گیا ہے ،جو کہ اس وقت مطبوع نہیں تھی اور آپ اس دنیا فانی سے رحلت فرما چکے تھے ۔یہ مضمون سورۃ البقرۃ کی آیات (274 تا 284)، سورۃ آل عمران کی آیات نمبر (130 تا 133)، سورۃ النساء کی آیات نمبر (160،161) ،سورۃ روم کی آیات نمبر( 39 ،40 ) کی تفسیر پر مشتمل ہے ۔جس کی ضمن میں معیشت سے متعلق کئی ایک جدیدمسائل پر بھی گفتگو کی گئی ہے ۔ تیسرا مضمون: سود کیا ہے؟ کیا تجارتی سود بھی حرام ہے ؟ مضمون نگار :حافظ حسن مدنی حفظہ اللہ آپ ماہنامہ محدث کے مدیر ہیں ۔ مذکورہ مضمون میں ربا کی تعریف ،تجارت اور سود میں فرق ،سود اور کرائے میں فرق ،ربا الفضل ،ربا النسیئۃ کے حرام ہونے کی حکمتیں ،تجارتی سود (کمرشل انٹرسٹ )،اور اس حوالے سے مختلف اعتراضات و شبہات کا مدلل و محقق جواب دیا گیا ہے، دلائل قرآن و احادیث اور آثار صحابہ سے دئیے گئے ہیں ۔سود کے جواز کے لئے مختلف حیلوں ،بہانوں کا بھی مسکت جواب دیا گیاہے ، اسی طرح حرمت سود کی علت و سبب جیسے اہم نکات اس مضمون کا حصہ ہیں ۔
Flag Counter