Maktaba Wahhabi

505 - 534
چھٹا مضمون :کاغذی کرنسی ..ایک تاریخی اور شرعی مطالعہ مضمون نگار :پروفیسر عبدالجبار شاکر رحمہ اللہ پروفیسر صاحب رحمہ اللہ مسلک اہل حدیث کی انتہائی محقق ،ذی علم اور کتاب دوست شخصیت تھے۔ آپ پنجاب پبلک لائبریری اور دعوہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر متمکن رہے اور اس کے علاوہ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کی خطابت کےفرائض انجام دیتے رہے۔ انہیں کتاب اور مطالعہ سے خوب شغف تھا، جس کا اظہار ان کی وسیع لائبریری سے ہوتا ہے۔جس میں تقریباًڈیڑھ لاکھ کتب موجود ہیں ۔ اس مضمون میں کاغذی کرنسی کی تاریخ اور اس کے ارتقائی مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی شرعی حیثیت اس سے متعلق بعض جدید مسائل کا انتہائی مجتہدانہ انداز میںحل پیش کیا گیا ہے ۔ ساتواں مضمون :قرضوں کی اشاریہ بندی مضمون نگار :حافظ عزیز الرحمن ( شریعہ )حفظہ اللہ افراط زر پر قابو پانے کے لئے ماہرین اشاریہ بندی (Indexation) کا مشورہ دیتے ہیں، اس مضمون میں اس کی شرعی حیثیت پر بحث کی گئی ہے ،نیزمجوزین اور مانعین کے دلائل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ۔اور اس حوالے سے بعض نے جو متبادل پیش کئے ہیں، ان کابھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔ آٹھواں مضمون :انٹرسٹ اور یوزریUsuari برابر ہیں مضمون گار :ریاض الحسن نوری حفظہ اللہ اس مضمون میں ثابت کیا گیا ہے کہ انٹرسٹ اور دیگر قوموں میں یوزری اور اس جیسے دیگر الفاظ جو سود کے لئے استعمال ہوتے ہیں ،میں کوئی فرق نہیں ۔ نواں مضمون : سود ، غیر مسلم اقوام میں جس کے مضمون نگار : حافظ ضیاء اللہ برنی حفظہ اللہ ہیں ،اسی طرح مغرب میں سودی بینکاری کے بدلتے رجحانات ،مضمون نگار محمد عطاء اللہ صدیقی حفظہ اللہ ہیں ۔ اسی طرح ایک مضمون بنام بلاسود بینکاری ،جس کے مضمون نگار ڈاکٹر ڈی ایم قریشی حفظہ اللہ ہیں ۔اسی طرح سب سے آخر میں مضمون بنام ’’بکھرے بکھرے خیال ‘‘مضمون نگار :مولانا نعیم صدیقی حفظہ اللہ ہیں۔ الغرض ایسے علمی و تحقیقی مضامین اس خاص نمبر کا حصہ ہیں ۔اور یہ خاص نمبر اپنے چند صفحات میں انتہائی جامع اور محقق و مدلل تحریروں کو سمیٹے ہوئے ہے ۔ یہ کچھ کتب جو معیشت سے متعلق تھیں ،ان کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ،ورنہ حقیقت یہ ہے کہ اس حوالے سے کتب کی فہرست خاصی طویل ہے ۔
Flag Counter