Maktaba Wahhabi

450 - 871
ذَھَبٍ لَأَحَبَّ أَنْ یَّکُوْنَ إِلَیْہِ الثَّانِيْ،وَلَوْ کَانَ لَہُ الثَّانِيْ لَأَحَبَّ أَنْ یَّکُوْنَ إِلَیْھِمَا الثَّالِثُ،وَلَا یَمْلَأْ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ،وَیَتُوْبُ اللّٰہُ عَلیٰ مَنْ تَابَ)) [1] [ہم نے اقامتِ نماز اور ایتاے زکات کے لیے مال اتارا ہے۔اگر ابن آدم کے پاس سونے کی ایک وادی ہو تو وہ اس کے ساتھ دوسری کو پسند کرتا ہے،اگر دوسری بھی مل جائے تو وہ چاہے گا کہ ان کے ساتھ تیسری بھی ہو۔آدم کے بیٹے کا پیٹ صرف (قبر) کی مٹی ہی بھر سکتی ہے۔اللہ توبہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہے] 5۔ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا ہے کہ مجھ سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ نے مجھے حکم دیا ہے کہ تم پر قرآن پڑھوں،پھر آپ نے پڑھا: ﴿لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ﴾ [البینۃ: ۱] [وہ لوگ جنھوں نے اہل کتاب اور مشرکین میں سے کفر کیا] اور اس کا بقیہ حصہ یہ تھا: ’’لَوْ أَنَّ ابْنَ آدَمَ وَسَأَلَ وَادِیًا مِّنْ مَّالٍ فَأُعْطِیَہُ،سَأَلَ ثَانِیًا،وَإِنْ سَأَلَ ثَانِیًا فَأُعْطِیَہُ،سَأَلَ ثَالِثًا،وَلَا یَمْلَأُ جَوْفَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ،وَیَتُوْبُ اللّٰہُ عَلیٰ مَنْ تَابَ،وَإِنَّ ذَاتَ الدِّیْنِ عِنْدَ اللّٰہِ الْحَنِیْفِیَّۃُ غَیْرُ الْیَھُوْدِیَّۃِ وَالْنَّصْرَانِیَّۃِ،وَمَنْ یَّعْمَلْ خَیْراً فَلَنْ یُّکْفَرَہٗ‘‘[2] [اگر ابن آدم مال کی بھری ایک وادی کاسوال کرے اور وہ اسے دے دی جائے تو وہ دوسری کا سوال کرے گا۔اگر وہ دوسری کا سوال کرے اور اسے دے دی جائے تو وہ تیسری کا سوال کرے گا۔اس کے پیٹ کو صرف (قبر کی) مٹی ہی بھر سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والے کی توبہ قبول کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے ہاں اصل دین،دینِ حنیف ہے،نہ کہ یہودیت و نصرانیت۔جو کوئی اچھاکام کرے گا،اس کی نا قدری نہیں کی جائے گی] 6۔ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ’’سورۃ البراء ۃ‘‘ کے برابر ایک سورت اتری،پھر اسے اٹھالیا گیا اور اس کی یہ آیت یاد رہ گئی: ’’إِنَّ اللّٰہَ سَیُؤَیِّدُ ھٰذَا الدِّیْنَ بِأَقْوَامٍ لَا خَلَاقَ لَھُمْ،وَلَوْ أَنَّ لِابْنِ آدَمَ وَادِیَیْنِ
Flag Counter