Maktaba Wahhabi

774 - 871
باب الدال در الأفکار في القراء ات العشرۃ: یہ شیخ ابو الفضل اسماعیل بن علی بن سعدان الواسطی المقری رحمہ اللہ کی منظوم تفسیر ہے۔ الدر الثمین بین الغث والسمین: یہ کمال الدین محمد بن الناسخ کی اعراب القرآن پر تفسیر ہے۔ الدر المصون في علم الکتاب المکنون: یہ چند جلدوں میں ہے۔اس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ ذي العظمۃ والکبریاء…الخ‘‘ یہ ایک مختصر تفسیر ہے،اس میں ساراقرآن مجید لکھا گیا ہے۔ابن عباس رضی اللہ عنہما کے لیے رمز: ع،قتادہ رحمہ اللہ کے لیے: ق،سعید رحمہ اللہ کے لیے: س،جبیر رحمہ اللہ کے لیے: ج،اور کلبی رحمہ اللہ کے لیے: ک،مقرر کی ہے اور باقیوں کی تصریح کی ہے۔ الدر المنثور فيالتفسیر بالمأثور: یہ چند جلدوں میں شیخ جلال الدین عبدالرحمن بن ابوبکر سیوطی رحمہ اللہ (المتوفی: ۹۱۱؁ھ) کی تالیف ہے۔اس کا آغاز یوں ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي أحیا بمن شاء مآثر الآثار بعد الدثور…الخ‘‘ اس میں انھوں نے ذکر کیا ہے کہ جب انھوں نے’’ترجمان القرآن‘‘،جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسند تفسیر ہے،تحریر کی اور وہ چند جلدوں میں مکمل ہو گئی تو انھوں نے محسوس کیا کہ اکثر لوگوں کی ہمتیں اس سے حصولِ علم میں قاصر ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس کو احادیث کے متون پر مقتصر کر دیا جائے۔ناچار میں نے اس سے یہ ملخص تالیف لکھی۔یہ تفسیر متداول ہے۔راقم الحروف بھی اس کا مطالعہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔یہ تفسیر خاصی جامع تفسیر ہے۔اگر اس کی تنقیح بھی ہو جاتی تو یہ بے نظیر چیز بن جاتی۔ الدر النثیر في قراء ۃ ابن کثیر: یہ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ کی تفسیر ہے۔ الدرالنظیم في تفسیر القرآن العظیم: یہ شیخ تقی الدین علی بن عبدالکافی الشافعی رحمہ اللہ
Flag Counter