Maktaba Wahhabi

79 - 871
اہلِ قرآن کا اکرام اور ان کو ایذا وغیرہ دینے کی ممانعت 1۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْبِ﴾ [الحج: ۳۲] [اور جو اللہ کے نام کی چیزوں کی تعظیم کرتا ہے تو یقینا یہ دلوں کے تقوے سے ہے] 2۔نیز فرمایا: ﴿وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰہِ فَھُوَ خَیْرٌ لَّہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ﴾ [الحج: ۳۰] [اور جو کوئی اللہ کی حرمتوں کی تعظیم کرے تو وہ اس کے لیے اس کے رب کے ہاں بہتر ہے] 3۔مزید فرمایا: ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ [الشعراء: ۲۱۵] [اور اپنا بازو اس کے لیے جھکا دے جو ایمان والوں میں سے تیرے پیچھے چلے] 4۔ایک ارشاد خداوندی ہے: ﴿وَ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیْرِ مَا اکْتَسَبُوْا فَقَدِ احْتَمَلُوْا بُھْتَانًا وَّ اِثْمًا مُّبِیْنًا﴾ [الأحزاب: ۵۸] [اور جو لوگ مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیف دیتے ہیں،بغیر کسی گناہ کے جو انھوں نے کمایا ہو تو یقینا انھوں نے بڑے بہتان اور صریح گناہ کا بوجھ اٹھایا] 5۔سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ مِنْ إِجْلَالِ اللّٰہِ إِکْرَامَ ذِيْ الشَّیْبَۃِ الْمُسْلِمِ،وَحَامِلِ الْقُرْآنِ غَیْرِ الْغَالِ فِیْہِ وَالْجَافِيْ عَنْہُ،وَإِکْرَامَ ذِيْ السُّلْطَانِ))[1] (رواہ أبوداؤد،و ھو حدیث حسن) [یقینا بوڑھے مسلمان اور ایسے صاحبِ قرآن کی عزت کرنا جو اس میں غلو اورتقصیر سے بچتا ہو اور (اسی طرح) حاکم کی عزت کرنا،اللہ عز و جل کی عزت کرنے کا حصہ ہے]
Flag Counter