Maktaba Wahhabi

164 - 871
[دعاے یونس علیہ السلام ﴿لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ﴾ کے ساتھ جب بھی کسی مسلمان نے کسی چیز کے متعلق دعا کی تو اس کی دعا قبول کی گئی] اگر مریض اس آیت کو چالیس بار پڑھے تو اچھا ہو جائے،اس آیت کا ہمیشہ پڑھنے والا سلاطین کے ظلم سے محفوظ رہتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کی قراء ت پر نجات کا وعدہ فرمایا ہے،درست فرمایا خالقِ ارض و سما نے: ﴿وَ کَذٰلِکَ نُنْجِی الْمُؤْمِنِیْنَ﴾ [الأنبیاء: ۸۸] [اور اسی طرح ہم نجات دیتے ہیں مومنوں کو] سورۃ الحشر کی آخری تین آیات کی فضیلت: 1۔سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں فرمایا ہے کہ جو کوئی صبح کو سورۃ الحشر کی آخری تین آیات پڑھے گا،اگر اسی دن مر جائے گا تو وہ شہید مرے گا اور اسی طرح اگر شام کو پڑھے گا تو بھی یہی مرتبہ پائے گا۔[1] (رواہ الترمذي واستغربہ والدارمي) 2۔سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((مَنْ قَرَأَ خَوَاتِیْمَ الْحَشْرِ فِيْ لَیْلٍ أَوْ نَھَارٍ فَمَاتَ مِنْ یَّوْمِہِ أَوْ لَیْلَتِہِ فَقَدْ أَوْجَبَ اللّٰہُ لَہُ الْجَنَّۃَ)) [2] (رواہ البیہقي) [جس نے رات یادن کو سورۃ الحشر کی آخری تین آیات پڑھیں،پھر وہ اس دن یا رات کو فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کر دے گا] سورت آلِ عمران کی فضیلت: 1۔سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا ہے: ((من قرأ آخر آل عمران في لیلۃ کتب لہ قیام لیلۃ)) [3] [جوشخص رات کو سورت آل عمران کی آخری آیات پڑھے گا،اس کے لیے رات کے قیام کا اجر و ثواب لکھا جائے گا] 2۔امام مکحول رحمہ اللہ سے مروی الفاظ یہ ہیں :
Flag Counter