Maktaba Wahhabi

400 - 871
دوسری آیت: ﴿وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعْدَ حِیْنٍ﴾ [صٓ: ۸۸] [اور یقینا تم اس کی خبر کچھ وقت کے بعد ضرور جان لو گے] اس کی ناسخ آیت: ﴿فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ﴾ [التوبۃ: ۵] [ان مشرکوں کو قتل کرو] ہے۔لیکن اکثر علما کے نزدیک یہ آیت محکم ہے،کیونکہ دونوں میں تطبیق ممکن ہے،یعنی اے کافرو! اﷲ اور اس کی توحید کی طرف دعوت اور جنت کی ترغیب اور جہنم سے تحذیر کی جو خبر میں تم کو دے رہا ہوں،کچھ روزکے بعد تم اسے جان لو گے۔قتادہ،زجاج اور فراء رحمہ اللہ علیہم نے یہ کہا ہے کہ موت کے بعد اور عکرمہ اور ابن زید رحمہما اللہ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن اور کلبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جو زندہ رہا،اس نے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ ظاہر ہوگیا تو جان لیا اور جس کی موت ہوگئی،اس نے موت کے بعد جان لیا۔سدی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ جاننا بدر کے دن تھا۔[1] سورۃ الزمر: حسن،عکرمہ اور جابر بن زید رحمہ اللہ علیہم کے نزدیک مکی سورت ہے۔نحاس رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ اس کی تین آیتیں مدینے میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے قاتل وحشی کے بارے میں اتریں اور وہ ﴿قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰٓی اَنْفُسِھِمْ﴾ [الزمر: ۵۳] [کہہ دے اے میرے بندو جنھوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی!] سے تین آیات ہیں۔بعض سات آیتیں کہتے ہیں۔اس سورت میں چھے آیتیں منسوخ ہیں۔ پہلی آیت: ﴿اِِنَّ اللّٰہَ یَحْکُمُ بَیْنَھُمْ فِیْ مَا ھُمْ فِیْہِ یَخْتَلِفُوْن﴾ [الزمر: ۳] [یقینا اللہ ان کے درمیان اس کے بارے میں فیصلہ کرے گا،جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں ] کہتے ہیں کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ اس میں اﷲ کے قیامت کے روز ان کا
Flag Counter