Maktaba Wahhabi

254 - 871
’’فھذہ طرق عن عقبۃ کالمتواتر عنہ،تفید القطع عند کثیر من المحققین في الحدیث‘‘ [عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے اتنی سندوں کے ساتھ مروی حدیث متواتر کی حد تک پہنچ جاتی ہے اور بہت سے حدیث کے محققین کے نزدیک یہ قطعی علم کا فائدہ دیتی ہے] 8۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے کہا تھا کہ کیا میں تمھیں ایسی تین سورتیں نہ سکھا دوں جن کی مثل تورات میں اتریں نہ انجیل،زبور اور نہ فرقان میں ؟ تو سنو! وہ ﴿قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ اور معوذتین ہیں۔[1] 9۔جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعًا مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیتے ہوئے فرمایا تھا: ((اِقْرَأْ بِھِمَا وَ لَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِھِمَا))[2] (رواہ النسائي) [اے جابر رضی اللہ عنہ ! ان دونوں سورتوں (معوذتین) کو پڑھو،تو ان جیسی سورتیں کبھی نہیں پڑھے گا] 10۔عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً مروی احادیث میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سورتوں کے ساتھ جن و انس کی نظر (بد لگ جانے) سے تعوذ اور دم کرنا اور دم کر کے بدن پر پھیرنا اہلِ سنن کے ہاں کئی ایک سندوں سے مروی ہے۔[3] تفسیر سورۃ الفلق: ﴿بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم﴾ ﴿ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ * مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ * وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِِذَا وَقَبَ * وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ * وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِِذَا حَسَدَ ﴾ [الفلق] [تو کہہ میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی،ہر چیز کی بدی سے جواس نے بنائی اور اندھیرے
Flag Counter