Maktaba Wahhabi

61 - 871
ایسی دلیل ثابت نہیں ہے،جو قابلِ حجت ہو۔ہاں ابو عوانہ کی ایک روایت اس پر دلیل ہے۔اسی طرح توسلِ انبیا کے لیے وہی حدیثِ اعمیٰ دلیل ہے،[1] جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا تھا کہ اللہ سے میرے لیے دعا کریں کہ میری بینائی کھل جائے۔اسی طرح توسل بہ صلحا کی دلیل وہی حدیث ہے،جس میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ استسقا کیا تھا۔[2] خلوصِ نیت کی برکات: تلاوتِ قرآن میں جہر و اخفا،تلاوت کرنے والے کے حسبِ حال،دونوں جائز ہیں۔عمل کی فضیلت نیتوں کے اعتبار سے ہوتی ہے۔بعض اہلِ علم کے نزدیک فرشتے ذکرِ قلبی کو لکھتے ہیں اور بعض کے نزدیک نہیں لکھتے،ان میں سے پہلا قول صحیح ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ حضورِ دل کے ساتھ زبان سے تہلیل و تسبیح کرنا صرف دل کے ساتھ تہلیل و تسبیح کرنے سے افضل ہے۔[3] انتھٰی۔ ممکن ہے کہ بندے کی ساری حرکات و سکنات،جیسے کھانا پینا،نیند،بیوی سے ہم بستری اور جماع،سب عبادت ہوں،بشرطیکہ یہ کام اس نیت کے ساتھ کیے جائیں کہ اس سے عبادت کی ادائی میں مدد ملے گی۔’’إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَاتِ‘‘[4] [تمام اعمال کا دارومدار نیتوں کے ساتھ ہے] اسی طرح ہنر اور پیشے جو حلال کھانے اور اطاعات پر معاونت کے لیے کیے جاتے ہیں،سب کے سب اعمال اچھی نیتوں کے ساتھ عبادت بن جاتے ہیں،جن پر بندے کو اجر و ثواب دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ قیامت کے دن اس کی نیکیوں کا ترازو بھاری ہو گا،بشرطیکہ ان میں آداب کا لحاظ رکھا
Flag Counter