Maktaba Wahhabi

379 - 871
لوگوں کے لیے جو ایمان لائے،کبھی جائز نہیں کہ وہ مشرکوں کے لیے بخشش کی دعا کریں،خواہ وہ قرابت دار ہوں ] کا نزول ہوا۔[1]لیکن یہ تخصیص کے باب سے ہے،تنسیخ سے نہیں۔ دوسری آیت: ﴿وَ مَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْھِمْ وَکِیْلًا﴾ [بني إسرائیل: ۵۴] [اور ہم نے تجھے ان پر کوئی ذمے دار بنا کر نہیں بھیجا] یہ آیت،آیتِ سیف سے منسوخ ہے۔ امام شوکانی رحمہ اللہ نے’’فتح القدیر‘‘ میں فرمایا ہے کہ’’ما وکلناک في منعھم عن الکفر وقسرھم علی الإیمان‘‘ [ہم نے آپ کو انھیں کفر سے روکنے اور ایمان پرجبر کرنے کے لیے نہیں بھیجا ہے] یہ بھی کہا گیا ہے کہ’’ماجعلنٰک کفیلا لھم تؤخذ بھم‘‘[2] [ہم نے آپ کو ان کا ذمے دار نہیں بنایا ہے کہ ان کی وجہ سے آپ کی گرفت کریں گے] اس معنی پر یہ آیت محکم ہے،منسوخ نہیں۔ سورۃ الکھف: امام قرطبی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ تمام مفسرین کی رائے میں یہ سورت مکی ہے اور اسی کے قائل سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ابن زبیر رضی اللہ عنہما ہیں۔[3] یہ ساری سورت محکم ہے،اس میں کوئی آیت بھی منسوخ نہیں ہے۔ سورت مریم: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما،ابن زبیر رضی اللہ عنہما اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہے کہ اس کا نزول مکہ میں ہوا۔[4] اس میں بعض کے نزدیک چار آیات منسوخ ہیں۔ پہلی آیت: ﴿وَ اَنْذِرْھُمْ یَوْمَ الْحَسْرَۃِ اِذْ قُضِیَ الْاَمْرُ وَ ھُمْ فِیْ غَفْلَۃٍ وَّ ھُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ﴾ [مریم: ۳۹]
Flag Counter