Maktaba Wahhabi

71 - 871
قرآن سیکھنے کا بیان 1۔سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((تَعَلَّمُوْا الْقُرْآنَ فَاقْرَأُوْہُ))[1] (الحدیث،رواہ الترمذي والنسائي وابن ماجہ) یعنی قرآن کو سیکھ کر پڑھو۔ 2۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک دوسری حدیث کے الفاظ یہ ہیں : ((تَعَلَّمُوْا الْفَرائِضَ وَالْقُرْآنَ،وَعَلِّمُوْہُ النَّاسَ فَإِنِّيْ مَقْبُوْضٌ))[2] (رواہ الترمذي) [فرائض (علمِ میراث) اور قرآن سیکھو اور وہ لوگوں کو سکھاؤ،کیونکہ میں فوت ہونے والا ہوں ] 3۔سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابی بن کعب سے کہا تھا: ((إِنَّ اللّٰہَ یَأْمُرُنِيْ أَنْ أَقْرَأَ عَلَیْکَ الْقُرْآنَ)) [بلا شبہہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ حکم دیتا ہے کہ میں تجھے قرآن پڑھ کر سناؤں ] سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ’’آللّٰہُ سَمَّانِيْ لَکَ؟‘‘ [کیا اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے میرا نام لیا ہے؟] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَللّٰہُ سَمَّاکَ))[3] [اللہ تعالیٰ ہی نے تمھارا نام لیا ہے] (أخرجہ البخاري)
Flag Counter