Maktaba Wahhabi

64 - 871
ساتھ کامل تطہیر کی حالت میں اخذ کریں۔ نزولِ وحی کی مختلف صورتیں : علامہ ابن القیم رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وحی کے متعدد مراتب کامل کر دیے،جو مندرجہ ذیل ہیں : 1۔روزِ روشن کی طرح سچے خواب۔ 2۔بغیر دکھائی دیے فرشتے کا روح و قلب میں القا کرنا۔ 3۔فرشتے کا بشر کی صورت میں آ کر وحی کرنا۔ 4۔گھنٹی کی آواز کی طرح جو وحی کی سب سے زیادہ سخت صورت تھی،حتیٰ کہ اس طرح وحی کے نزول کے ساتھ سخت سردی کے موسم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینا بہنے لگتا تھا۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ نزولِ وحی کے دوران میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی ران پر تھی۔زید رضی اللہ عنہ کو اتنا بوجھ محسوس ہوا،جس سے ان کی ران ٹوٹنے کے قریب ہو گئی۔[1] 5۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نزولِ وحی کے وقت کبھی فرشتے کو اس کی اصلی صورت میں دیکھتے،اس کے چھے سو پر ہوتے۔ 6۔آسمانوں کے اوپر نمازوں کی فرضیت کی وحی ہوئی۔ 7۔اللہ تعالیٰ کا فرشتے کے واسطے کے بغیر کلام کرنا،جس طرح موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا تھا۔[2] انتھٰی۔ 8۔بعض نے کہا ہے کہ وحی کی ایک صورت اللہ تعالیٰ کا بغیر حجاب کے دو بہ دو کلام کرنا ہے۔ 9۔نیند میں اللہ تعالیٰ کا کلام کرنا،جس طرح حدیث میں آیا ہے: ((أَتَانِيْ رَبِّيْ فِيْ أَحْسَنِ صُوْرَۃٍ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ صلی اللّٰه علیہ وسلم ! أَتَدْرِيْ فِیْمَ یَخْتَصِمُ الْمَلَأُ الْأَعْلٰی؟))[3] [میرا رب تعالیٰ میرے پاس (خواب میں) بہترین صورت میں آیا،تو اس نے پوچھا:
Flag Counter