Maktaba Wahhabi

399 - 871
پہلی آیت: ﴿فَتَوَلَّ عَنْھُمْ حَتّٰی حِیْن﴾ [الصآفات: ۱۷۴] [سو ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے] دوسری آیت: ﴿وَاَبْصِرْھُمْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْن﴾ [الصآفات: ۱۷۵] [اور انھیں دیکھو،پس وہ بھی عن قریب دیکھ لیں گے] تیسری آیت: ﴿وَتَوَلَّ عَنْھُمْ حَتّٰی حِیْن﴾ [الصآفات: ۱۷۸] [اور ایک وقت تک ان سے منہ موڑ لے] چوتھی آیت: ﴿وَاَبْصِرْ فَسَوْفَ یُبْصِرُوْن﴾ [الصآفات: ۱۷۹] [اور دیکھ،پس وہ بھی جلدی دیکھ لیں گے] کہتے ہیں کہ یہ چاروں آیات،آیتِ سیف سے منسوخ ہیں۔لیکن اکثر کے نزدیک یہ محکم ہیں اور اس سے مقصود معین مدت ہے۔مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کا معنی ہے کہ یہاں تک کہ میں آپ کو قتال کاحکم دوں۔قتادہ رحمہ اللہ نے کہا کہ موت تک۔یہ بھی کہتے ہیں کہ یوم بدر تک۔نیز کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن تک۔ان میں سے بعض اقوال کی بنیاد پر یہ منسوخ ہے۔ سورت صٓ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے۔[1] اس میں صرف دو آیتیں منسوخ ہیں۔ پہلی آیت: ﴿اِنَّمَآ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْن﴾ [صٓ: ۷۰] [میں تو کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں ]
Flag Counter