Maktaba Wahhabi

753 - 871
باب الحاء المھملۃ حاصل کورۃ الخلاص في فضائل سورۃ الإخلاص: یہ مجد الدین ابو طاہر محمد بن یعقوب الفیروز آبادی صاحب القاموس رحمہ اللہ (المتوفی: ۸۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ الحجلۃ الواضحۃ في أن البسملۃ لیست من الفاتحۃ: یہ قاضی ابو العباس احمد بن ابراہیم السروجی الحنفی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۱۷؁ھ) کی تالیف ہے۔اس مسئلے میں حق اور سچ یہ ہے کہ بسملہ سورۃ الفاتحہ کی آیت ہے،اگرچہ احناف اس کے قائل نہیں ہیں۔ الحجۃ في شرح کتاب القراء السبعۃ: یہ ابن مجاہد رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ حدائق الحقائق في التفسیر: یہ معین الدین المعروف بہ ملامسکین الہروی رحمہ اللہ کی فارسی تفسیر ہے۔ حدائق ذات بہجۃ في التفسیر: یہ ابو یوسف عبدالسلام بن محمد القزوینی رحمہ اللہ (المتوفی: ۴۸۳؁ھ) کی تالیف ہے۔یہ بہت ضخیم کتاب ہے،اس کی تین سو جلدیں ہیں،جیسا کہ بعض کتابوں میں مذکور ہے۔ میں کہتا ہوں کہ داودی رحمہ اللہ نے’’طبقات المفسرین‘‘ میں لکھا ہے: ’’قال ابن النجار: جمع کتابا بلغ خمس مائۃ مجلد،حشی فیہ الغرائب والعجائب،حتیٰ رأیت منہ مجلدا في آیۃ واحدۃ،وھي قولہ تعالیٰ: ﴿وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیٰطِیْنُ﴾‘‘[1]انتھیٰ۔ [ابن النجار رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس (قزوینی) نے ایک کتاب مرتب کی،جس کی پانچ سو جلدیں بن گئیں۔یہ کتاب عجائب و غرائب سے بھرپور ہے،حتیٰ کہ میں نے اس کی ایک جلد دیکھی ہے،جو صرف ایک آیت کی تفسیر پر مشتمل تھی اور وہ آیت ہے: ﴿وَ اتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیٰطِیْنُ﴾]
Flag Counter