Maktaba Wahhabi

840 - 871
باب اللام لباب في معاني التنزیل: یہ شیخ علاء الدین علی بن محمد بن ابراہیم بغدادی صوفی رحمہ اللہ معروف بہ خازن کی تین جلدوں میں تالیف ہے۔مولف اس کی تالیف سے بروز بدھ دس رمضان ۷۲۵؁ھ میں فارغ ہوئے۔اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ الذي خلق الأشیاء فقدرھا…الخ‘‘ مولف نے اس میں ذکر کیا ہے کہ امام بغوی رحمہ اللہ کی تفسیر اوصافِ حمیدہ کے ساتھ متصف ہے،مگر چونکہ وہ طویل تھی،لہٰذا میں نے انہی کی عبارت میں اس کی تلخیص کر دی ہے،شرح غریب جیسے بعض فوائد کا اس میں اضافہ کر دیا اور احادیث کو ان کی اسانید حذف کر کے ذکر کیا ہے۔یہ تفسیر قاہرہ مصر میں زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکی ہے۔راقم الحروف نے از اول تا آخر اس کا مطالعہ کیا اور اس میں دو چیزوں کا مشاہدہ کیا ہے: 1۔ اس میں فقہی فرعی مسائل ضرورت سے زیادہ ہیں۔ 2۔ تصحیح و تضعیف کااہتمام کیے بغیر واقعات کو نقل کیا گیا ہے،اس وجہ سے یہ کتاب طویل ہو کر چار ضخیم جلدوں میں پھیل گئی ہے۔ لباب التفاسیر: یہ شیخ برہان الدین تاج القراء کی تالیف ہے،جس کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے:’’الحمد للّٰہ الذي نزل القرآن غیر محدث ولا مخلوق …الخ‘‘ مولف نے اپنی کتاب’’البرہان في متشابہ القرآن‘‘ میں ذکر کیا ہے کہ اس نے اس تفسیر میں شرائط کے ساتھ ذکر کردہ چیزوں کو بیان کیا ہے۔اس نے اپنی کتاب’’الغرائب والعجائب‘‘ میں بھی اس کا ذکر کیا ہے۔ لباب في علم الکتاب: یہ ابو حفص عمر بن علی بن عادل الحنبلی الدمشقی رحمہ اللہ کی چھے جلدوں میں بہت مشہور تفسیر ہے۔ لباب النقول في ما وقع في القرآن من المعرب والمنقول: یہ امام سیوطی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔کشف الظنون میں یہی لکھا ہوا ہے،مگر صاحبِ کشف کی یہ
Flag Counter