Maktaba Wahhabi

42 - 871
تھی،لیکن یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مولانا محمد مرحوم کی تحریر فرمودہ تفسیر چھپی یا نہیں اور نہیں چھپی تو اس کا مسودہ محفوظ ہے یا نہیں ؟ ’’تفسیر ترجمان القرآن کے متعلق ایک اور بات سنتے جائیے جو بڑی اہم ہے کہ بہت سال پیشتر حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کے چچا زاد بھائی حکیم عبد المجید مرحوم (وفات ۳۱؍ جنوری ۱۹۹۰ء) نے یہ منصوبہ بنایا تھا کہ اس تفسیر کی زبان اگرچہ رواں دواں اور قابلِ فہم ہے،تاہم کم و بیش سوا سو سال پرانی ہے،لہٰذا اسے جدید قالب میں ڈھالنا ضروری ہے۔یہ کام وہ اپنی گرہ سے رقم خرچ کر کے کسی تجربہ کار عالم سے کرانا چاہتے تھے،لیکن اپنی زندگی میں وہ اس اہم ترین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ان کی وفات کے بعد ان کے فرزندانِ گرامی ڈاکٹر محمد یوسف فاروق اور حکیم عتیق الرحمن نے ایک اہلِ علم (محمد یحییٰ قریشی) کی خدمات حاصل کیں اور یہ نہایت ضروری اور اہم کام اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پایۂ تکمیل کو پہنچ گیا۔ان شاء اﷲ جلد ہی یہ تفسیر شائع ہوکر شائقین کے ہاتھوں میں پہنچ جائے گی۔‘‘ (اہلِ حدیث خدامِ قرآن،ص: ۱۹۹،۲۰۰) مندرجہ بالا تین کتب کے علاوہ حضرت نواب صاحب رحمہ اللہ کی قرآنِ مجید سے متعلق دیگر چار کتابیں زیرِ نظر مجموعے میں شامل ہیں،جن کا مفصل تعارف درج ذیل ہے: مجموعہ علومِ قرآن: فصل الخطاب في فضل الکتاب: مولف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں اولاً قرآنِ مجید کے متعلق بعض معلومات مثلاً سورتوں اور آیات کی تعداد،اسماے قرآن،نزولِ وحی کی مختلف صورتیں،رسم الخط،نقطے اور اعراب کی تاریخ وغیرہ امور ذکر کیے ہیں اور اس کے ضمن میں آدابِ دعا و ذکر اور خلوصِ نیت کے التزام اور اس کی برکات کا بھی تذکرہ کیا ہے۔پھر قرآن مجید اور اس کی تلاوت و قراء ت کے ثواب کا اجمالی ذکر کیا ہے اور بعد ازاں ترتیب کے ساتھ قرآنِ کریم کی مختلف سورتوں اور آیات کی فضیلت بیان کی ہے۔کتاب کے آخر میں مولف رحمہ اللہ نے درود و سلام کے فضائل و منافع کا بھی مفصل تذکرہ کیا ہے۔ مولف رحمہ اللہ نے کتاب میں متعدد مباحث کے دوران میں بعض آیات اور سورتوں کے متعلق
Flag Counter