Maktaba Wahhabi

375 - 871
کافروں کے استعجالِ عذاب کی حکایت کے موافق ہوجائے اور اس کے بعد والا جملہ ﴿اِنَّ رَبَّکَ لَشَدِیْدُ الْعِقَاب﴾ اسی کا فائدہ دے رہا ہے،یعنی وہ اپنی مشیت کے اقتضا کے مطابق نافرمان جھٹلانے والے کافروں کو سزا دینے والا ہے۔ دوسری آیت: ﴿فَاِنَّمَا عَلَیْکَ الْبَلٰغ﴾ [الرعد: ۴۰] [تو تیرے ذمے صرف پہنچا دینا ہے] یہ بھی آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ پہلی آیت کا مفاد بغیر مقاتلہ صرف تبلیغِ رسالت ہے اور دوسری آیت میں مقاتلہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔درحقیقت یہ حکم میں نسخ نہیں بلکہ ترقی ہے،کیونکہ قتال میں تبلیغ بہ وجہ ابلغ موجود ہے۔و اللّٰہ أعلم۔ سورت إبراہیم: یہ مکی سورت ہے،جیسا کہ ابن مردویہ رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور زبیر رضی اللہ عنہ سے اور امام قرطبی رحمہ اللہ نے اسے حسن،عکرمہ،جابر بن زید اور قتادہ رحمہ اللہ علیہم سے حکایت کیاہے،مگر دویا تین آیات مکی نہیں اور وہ اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿اَلَم تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ کُفْرًا﴾ [إبراہیم: ۲۸] [کیا تونے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جنھوں نے اللہ کی نعمت کو ناشکری سے بدل دیا] سے،اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد: ﴿وَمَصِیْرَکُمْ اِلَی النَّار﴾ [إبراہیم: ۳۰] [اور تمھارا لوٹنا آگ کی طرف ہے] تک ہیں۔[1] اس سورت میں ناسخ و منسوخ آیت کوئی نہیں،بلکہ سب آیات محکم و ثابت ہیں۔ سورۃ الحجر: یہ بالاتفاق مکی سورت ہے۔یہ امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے اور یہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اور عبداﷲ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔[2] اس میں تین یا چار آیات منسوخ ہیں۔ پہلی آیت: ﴿ذَرْھُمْ یَاْکُلُوْا وَ یَتَمَتَّعُوْا﴾ [الحجر: ۳]
Flag Counter