Maktaba Wahhabi

842 - 871
باب المیم ماآت القرآن علی ترتیب السور: یہ شیخ ابو لفرج احمد بن علی المقری الہمدانی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،جو ۴۰۰ھ؁ کی حدود میں گزرے ہیں،نیز ایک شیخ ابو البقا عمر بن محمد بن عبدالکریم المقری الفاروقی رحمہ اللہ کی تالیف ہے،اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’الحمد للّٰہ المنعم علیٰ خلقہ…الخ‘‘ المبادي والغایات في أسرار الحروف المکنونات والأسماء والدعوات: یہ محی الدین محمد بن علی بن عربی (المتوفی: ۶۳۸؁ھ) کی تالیف ہے۔مولف نے اپنی اس تالیف میں قرآن مجید کی سورتوں کے اوائل میں موجود حروفِ مجہولہ پر کلام کیا ہے۔یہ حروف انتیس (۲۹) سورتوں میں تکرار کے ساتھ کچھ اوپر ستر (۷۰) اور بغیر تکرار کے چودہ (۱۴) حروف ہیں۔ المبسوط في القراء ات السبعۃ والمضبوط: یہ شریف محمد بن محمود بن احمد السمرقندی رحمہ اللہ سبط الامام ناصرالدین رحمہ اللہ کی فارسی تالیف ہے۔مولف نے اس کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے: (۱) اصول القراء ات کے بارے میں،(۲) ان (اصول) کو شجرے کی شکل میں بیان کرنے کے متعلق جس کا نام’’کتاب التسخیر علیٰ طریق التشجیر‘‘ ہے۔(۳) اصول القراء ات کے متعلق،مولف نے اس کو نقشے کی شکل میں بنایا ہے۔ المبہج في القراء ات الثمانیۃ وقراء ۃ الأعمش وابن محیض واختیار خلف والیزیدي: یہ شیخ ابو محمد عبداللہ بن علی بن پیر المعروف بہ سبط الخیاط البغدادی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۴۱؁ھ) کی تالیف ہے۔ المبہر في القراء ات العشر: یہ شیخ ابن ابی المکارم احمد بن محمد بن دلۃ رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۵۳؁ھ) کی تالیف ہے۔مولف نے قراء ات عشرہ پر ایک نظم بھی لکھی ہے،جس کا نام:’’المجہرۃ‘‘ ہے۔یہ نظم بحرِ رجز میں ہے۔
Flag Counter