Maktaba Wahhabi

682 - 871
باب التاء تاج التراجم في تفسیر القرآن للأعاجم: یہ امام شاہفور اور امام ابو المظفرطاہر بن محمد اسفرائینی شافعی رحمہما اللہ (المتوفی: ۴۷۱؁ھ) کی تالیف ہے۔ تاج المعاني في تفسیر السبع المثاني: یہ امام ابو نصر منصور بن سعید بن احمد بن حسن رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔یہ کئی جلدوں میں ایک ضخیم کتاب ہے۔اس کا آغاز اس طرح ہوتا ہے:’’أحق ما صرفت إلیہ الرغبۃ وجردت فیہ العنایۃ…الخ‘‘ اس کا دیباچہ بہت طویل و بلیغ ہے،جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ قائد ابو علی رحمہ اللہ،جو کتاب اللہ میں بہت رغبت رکھنے والے تھے،کے اشارے سے یہ کتاب ۳۵۳؁ھ میں لکھی گئی اور اس کا مقدمہ حروف و اعراب کے بیان میں تالیف کیا گیا،اس کے بعد اصل مقصود کو شروع کیا گیا۔تمام تفسیر کو ایسی لطیف عبارتوں اور ایسے فصیح الفاظ میں لکھا گیا،جو مولف کی ادب میں مہارت پر دلالت کرتی ہیں۔ علم التأویل: ’’تاویل‘‘ اول سے مشتق ہے،جس کا معنی رجوع ہے،گویا تاویل کرنے والا آیت کو معانی محتملہ کی طرف پھیرتا ہے۔اہلِ علم نے یہ بھی کہا ہے کہ تاویل کی اصل’’ایالۃ‘‘ ہے جس کے معنی سیاست ہیں۔گویا تاویل کرنے والا کلام کو سیدھا کرنے والا اور معانی کو ان کی جگہوں پر رکھنے والا ہوتا ہے۔ اہلِ علم نے تاویل و تفسیر کے درمیان فرق میں اختلاف کیا ہے۔ایک جماعت،جن میں ابو عبید رحمہ اللہ بھی شامل ہیں،نے کہا ہے کہ یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی میں ہیں،جبکہ ایک دوسری جماعت نے ان کے متحدالمعنی ہونے کا انکار کیا ہے۔راغب رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ تفسیر،تاویل سے عام ہے اور اس کا بیشتر استعمال الفاظ اور مفردات میں ہوتا ہے۔جبکہ تاویل کا اکثر استعمال معانی اور جملوں میں ہوتا ہے اور اس کا اکثر استعمال کتبِ الہٰیہ میں ہوا ہے۔بعض نے کہا ہے کہ تفسیر ایسے لفظ کا بیان ہے،جو ایک وجہ کے سوا کسی دوسری وجہ کا محتاج نہیں ہوتا،جبکہ تاویل مختلف معانی رکھنے
Flag Counter