Maktaba Wahhabi

398 - 871
[اور نہ ہم سے اس کے بارے میں پوچھا جائے گا جو تم کرتے ہو] اس کی ناسخ آیتِ سیف ہے،لیکن جمہور اس پر ہیں کہ محکم ہے،یعنی میں تمھیں صرف اسی چیز کی طرف دعوت دیتا ہوں،جس میں تمھارے لیے خیر اور فائدہ ہے اور تمہارے کفر اور میری دعوت کو نہ ماننے کا مجھے کوئی ضرر اور نقصان نہیں ہوتا۔امام شوکانی رحمہ اللہ نے’’فتح القدیر‘‘ میں فرمایا ہے کہ یہ اور اس کے مثل آیات،آیتِ سیف سے منسوخ ہیں۔[1] سورۃ الفاطر: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے۔اسے امام بخاری اور بیہقی رحمہما اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔[2] یہ پوری سورت محکم ہے،اس میں کوئی آیت منسوخ نہیں ہے۔بعض کے نزدیک یہ آیت: ﴿اِنْ اَنْتَ اِلَّا نَذِیْر﴾ [الفاطر: ۲۳] [تو تو محض ایک ڈرانے والا ہے] آیتِ سیف سے نسخ پذیر ہے اور اس کے مثل آیتوں کے بارے میں کلام گزرچکا ہے۔اس سورت کو سورت’’ملا ئکۃ‘‘ بھی کہتے ہیں۔ سورت یٰسٓ: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ سورت بالاجماع مکی ہے،مگر ایک گروہ نے اس میں سے ایک آیت کو مدنی کہا ہے اور وہ: ﴿نَکْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَھُمْ﴾ [یٰسٓ: ۱۲] [اور ہم لکھ رہے ہیں جو عمل انھوں نے آگے بھیجے اور ان کے چھوڑے ہوئے نشان بھی] ہے،جو انصار میں سے بنو سلمہ کے بارے میں اس وقت اتری،جب انھوں نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس میں آنے کا ارادہ کیا۔[3] یہ پوری سورت محکم ہے،اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔ سورۃ الصآفات: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ سب کے نزدیک یہ سورت مکی ہے۔[4] اس میں چار آیات منسوخ ہیں۔
Flag Counter