Maktaba Wahhabi

653 - 871
الإفصاح وغایۃ الأشراح في القراء ات السبع: شیخ علم الدین علی بن محمد سخاوی مقری رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۴۳؁ھ) کی تالیف ہے۔ علم أفضل القرآن وفاضلہ: ابو الخیر رحمہ اللہ نے اس علم کو علمِ تفسیر کی فروع میں ذکر کیا ہے اور اس میں ائمہ کے مذاہب کو نقل کیا ہے،جیسا کہ’’الإتقان‘‘ میں ہے۔[1] الاقتراح في القراء ۃ: یہ شیخ ابو علی حسن بن احمد بن یحییٰ ابن الکذایہ رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ الاقتصاد في رسم المصحف: یہ شیخ ابو عمرو عثمان بن سعد الدانی رحمہ اللّٰه (المتوفی: ۴۴۴؁ھ) کی تالیف ہے۔ علم أقسام القرآن: ’’اقسام‘‘ قسم کی جمع ہے،جس کا معنی یمین (قسم) ہے۔امام سیوطی رحمہ اللہ نے اسے علومِ قرآن کی انواع میں سے ایک نوع شمار کیا ہے۔صاحب’’مفتاح السعادۃ‘‘ نے بھی ان کا اتباع کرتے ہوئے اس کو علم التفسیر کی فروع میں درج کیا ہے اور کہا ہے کہ حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے اس موضوع پر ایک جلد تالیف کی ہے،جس کا نام’’التبیان‘‘ ہے۔انھوں نے اس میں لکھا ہے: ’’أقسم اللّٰہ بنفسہ في القرآن في سبعۃ مواضع،والباقي کلہ قسم بمخلوقاتہ وأجابوا عنہ بوجوہ ‘‘[2] [قرآن مجید میں سات جگہ پر اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کی قسم کھائی ہے اور باقی کی تمام قسمیں اپنی مخلوقات کے ساتھ ہیں،لیکن انھوں نے کئی وجوہ سے ان کا جواب دیا ہے] الإقلید في التفسیر: صاحب الکشف نے علامہ سے ذکر کیا ہے کہ انھوں نے اس کا مطالعہ کیا ہے۔ الإقناع في تفسیر قولہ سبحانہ وتعالیٰ: مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ حَمِیْمٍ وَّلاَ شَفِیْعٍ یُّطَاعُ۔یہ شیخ تقی الدین علی بن عبدالکافی السبکی رحمہ اللہ (المتوفی: ۷۵۶؁ھ) کی تالیف ہے۔
Flag Counter