Maktaba Wahhabi

441 - 871
ناسخ کی اقسام: ناسخ کی چند قسمیں ہیں : پہلی قسم: ایک فرض جو کسی فرض کو منسوخ کرے،پہلے پر عمل کے عدمِ جواز کے ساتھ،جیسے زانیوں کے لیے حد کے ذریعے حبس کا نسخ ہے۔ دوسری قسم: فرض جو کسی فرض کو منسوخ کرے،لیکن اول پر عمل کے جواز کے ساتھ،جیسے مصابرت کی آیت کا نسخ ہے۔ تیسری قسم: فرض جو کسی مندوب کو منسوخ کرے،جیسے قتال پہلے مندو ب تھا،اس کے بعد فر ض ہوگیا۔ چوتھی قسم: مندوب جو کسی فرض کو منسوخ کرے،جیسے قیام اللیل جو قراء ت سے اﷲ کے اس ارشاد: ﴿فَاقْرَؤا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰن﴾ [المزمل: ۲۰] [تو قرآن میں سے جو میسر ہو پڑھو] کے ذریعے منسو خ ہوگیا۔ بیانِ نسخ کے بارے میں کتب مؤلفہ اس قسم میں ہیں کہ جس کا حکم منسوخ ہوگیا نہ کہ تلاوت۔یہ نسخ حقیقت میں تھوڑا ہے،اگر چہ اس قسم کی آیتوں کو شمار کرنے میں لوگوں نے زیادتی کی ہے،کیونکہ محققین نے اس میں تمیز اور اتقان دکھایا ہے،جن میں قاضی ابوبکر ابن العربی رحمہ اللہ شامل ہیں۔ نسخ کی ایک اور تقسیم: میں کہتا ہوں کہ بہت زیادہ آیات کو منسوخ قرار دینے والوں نے نسخ کی بعض ایسی اقسام بھی ذکر کی ہیں،جو درحقیقت نسخ بنتی ہی نہیں۔اس کی چند قسمیں ہیں : پہلی: ایک قسم وہ ہے جو نسخ اور تخصیص میں سے کچھ نہیں ہے اور نہ اس کا دونوں میں سے کسی
Flag Counter