Maktaba Wahhabi

843 - 871
علم مبہمات القرآن: ابو الخیر رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس علم کا مرجع محض نقل ہے،رائے کا اس میں کچھ دخل نہیں ہے۔قرآن مجید میں ابہام کے کئی اسباب ہیں۔عموماً وہ چھے اسباب ہیں،جن کا اپنی جگہ پر ذکر ہوا ہے۔ مبہمات القرآن: اس پر سہیلی،ابن عساکر اور قاضی بدر الدین رحمہ اللہ علیہم کی تالیفات ہیں۔سیوطی رحمہ اللہ کی بھی اس موضوع پر ایک تالیف ہے،جس میں انھوں نے مذکور کتابوں کے فوائد ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر اضافے بھی کیے ہیں،جیسا کہ انھوں نے’’الإتقان‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ علم متشابہ القرآن: اس فن پر سب سے پہلے امام کسائی رحمہ اللہ نے کتاب لکھی۔جیسا کہ امام سیوطی رحمہ اللہ نے’’الإتقان‘‘ میں کہا ہے۔امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس کو نظم کیا ہے۔اس موضوع پر لکھی جانے والی دوسری کتابیں’’برہان‘‘،’’درۃ التنزیل‘‘،’’کشف المعاني‘‘ اور’’قطف الأظہار‘‘ وغیرہ ہیں۔ متشابہ القرآن: یہ شیخ شمس الدین محمد بن احمد بن عبدالمومن المصری الشافعی الشہیر بہ ابن اللبان رحمہ اللہ (المتوفی:۷۴۹؁ھ) کی مختصر تالیف ہے۔اس کی ابتدا یوں ہوتی ہے:’’أما بعد حمد اللّٰہ الواحد بذاتہ…الخ‘‘ نیز اس موضوع پر رشید الدین ابو جعفر محمد بن علی المازندرانی رحمہ اللہ (المتوفی: ۵۸۷؁ھ) کی تالیف ہے۔ علم المتواتر والمشہور من القرآن: المتوکل في ما في القرآن من اللغات العجمیۃ: یہ سیوطی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔ مجاز القرآن: یہ ابن عبدالسلام عبدالعزیز سلطان العلماء المصری الشافعی الدمشقی رحمہ اللہ (المتوفی: ۶۰۶؁ھ) کی تالیف ہے۔سیوطی رحمہ اللہ نے اس کا اختصار لکھا اور اس کا نام:’’مجاز الفرسان إلیٰ مجاز القرآن‘‘ رکھا ہے۔ مجمع الألطاف في الجمع بین لطائف’’البسیط‘‘ و’’الکشاف‘‘: یہ ابو الفضائل احمد بن عبداللطیف التبریزی رحمہ اللہ کی تالیف ہے۔اس کی ابتدا یوں ہوتی
Flag Counter