Maktaba Wahhabi

424 - 871
سورۃ المعارج: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ بالاتفاق مکی سورت ہے۔[1]اس میں دو حکم منسوخ ہیں : پہلا حکم: ﴿فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلاً﴾ المعارج: ۵] [پس تو صبر کر،بہت اچھا صبر] ابن زید رحمہ اللہ وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ آیتِ سیف سے منسوخ ہے،کیونکہ اس میں ان کے نزدیک اسلام کے ساتھ کفر و تکذیب پر اﷲ کے ماسوا دوسروں سے شکوہ و شکایت کیے بغیر صبر کرنے کاحکم ہے اور یہی صبر جمیل کا معنی ہے۔[2] دوسرا حکم: ﴿فَذَرْھُمْ یَخُوْضُوْا وَیَلْعَبُوْا﴾ [المعارج: ۴۲] [پس انھیں چھوڑ دے کہ وہ بے ہودہ باتوں میں لگے رہیں اور کھیلتے رہیں ] اس کی ناسخ آیتِ سیف ہے،کیونکہ اس کا معنی یہ ہے کہ ان کو اپنے باطل میں کرید کرتے اور اپنی دنیا میں لہو و لعب کرتے چھوڑ دو اور تم وہی کرو جس پیغام رسانی کا تمہیں حکم دیاگیا ہے۔ سورۃ نوح: ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے فرمایا ہے کہ یہ سورت مکی ہے۔[3] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔ سورۃ الجن: امام قرطبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے۔[4] اس میں ناسخ و منسوخ نہیں ہے۔ سورۃ المزمل: حسن،عکرمہ اور جابر رحمہ اللہ علیہم کے نزدیک یہ مکی سورت ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے نزدیک اس
Flag Counter