Maktaba Wahhabi

482 - 534
زیادہ محبوب ہے۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے تم پر لازم کر دیا ہے کہ تم اس سال لوگوں کو حج کراؤ۔ اب ابن عباس رضی اللہ عنہا کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارۂ کار نہ تھا کہ امیر المومنین کی اطاعت کریں۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ لوگوں کے نام ایک خط بھیجا تاکہ وہ حج میں مسلمانوں کو پڑھ کر سنا دیں، اس خط میں آپ نے باغیوں کے ساتھ اپنا قصہ بیان کیا اور ان سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت فرمائی اور ان کے مطالبات کو ذکر کیا۔[1] حج ۳۵ھ میں آپ کے خط کا مضمون یہ ہے: ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ کے بندے عثمان امیر المومنین کی طرف سے مومنوں اور مسلمانوں کے نام سلام علیکم! میں اللہ کی حمد و ثنا بیان کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔ اما بعد! میں تمھیں اللہ کی یاد دلاتا ہوں جس نے تم پر انعام کیا اور تمھیں اسلام سکھایا اور ضلالت سے نکال کر ہدایت بخشی اور کفر سے نجات عطا کی، تمھیں واضح دلائل دکھائے اور تمہارے اوپر رزق کو کشادہ کیا، دشمن پر تمھیں فتح دی، تمھیں اپنی نعمتوں سے ڈھانپ لیا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور اس کا قول برحق ہے: وَآتَاكُمْ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوهَا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ (34) (ابراہیم: ۳۴) ’’اور اسی نے تمھیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے یقینا انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ (102) وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللّٰهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنْتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُمْ بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنْتُمْ عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَكُمْ مِنْهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (103) وَلْتَكُنْ مِنْكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (104) وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنَاتُ وَأُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (105) (آل عمران: ۱۰۲۔۱۰۵) ’’اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہیے اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی
Flag Counter