Maktaba Wahhabi

386 - 534
تحریر کیا تھا ان مغربیت زدہ حضرات نے اسے ہضم کیا اور اسی کو اپنی اصل و اساس قرار دے کر ان کے افکار و شبہات کو اسلامی ممالک میں پھیلانے میں لگ گئے۔ مسلمانوں کے افکار و ثقافت پر اس کا بہت برا اثر پڑا۔ ان تمام برائیوں کی اصل رفض و تشیع رہی، مستشرقین کے آراء و افکار اور تشیع کے ساتھ ان کے تعلق کا تحقیقی مطالعہ اہم ترین موضوع ہے، اور وہ تحقیق و بحث کا مستحق ہے۔ علامہ ابن حزم (ت ۴۵۶ھ) کے دور سے ہی روافض کے شبہات و اکاذیب اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف ان کی افترا پردازیوں سے دشمن کافر نے استفادہ شروع کر دیا تھا۔[1] ب:…بعض معاصر علمائے امت کی تصنیفات جو بالجملہ مفید ہیں[2] لیکن واقعات کو پیش کرنے کا طریقہ اور بعض صحابہ و تابعین کے مواقف کی تفسیر میں بہت زیادہ نا انصافی ہے مثلاً ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ کی کتاب ’’خلافت و ملوکیت‘‘[3] اور محمد ابوزہرہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’تاریخ الامم الاسلامیۃ ‘‘ اور ’’الامام زید بن علی‘‘۔ یہ کتابیں بعض صحابہ پر حملوں اور بنو امیہ پر طعن و تشنیع سے بھری ہیں، انہیں خصائل حمیدہ اور عمل صالح سے عاری قرار دیا گیا ہے۔[4] ظاہر ہوتا ہے کہ ان علماء نے تاریخی روایات کی تحقیق سے کام نہیں لیا، اور رافضی و شیعی روایات کو اختیار کر لیا، انہی پر اپنی تحقیق و تجزیہ کی بنیاد رکھی۔ اللہ انہیں اور ہمیں معاف فرمائے۔ ج:…وہ تالیفات جس کے مؤلفین نے تاریخی روایات کے نقد کے سلسلہ میں علمائے جرح و تعدیل کا منہج اختیار کیا ہے، اور صحیح و ضعیف میں تمیز کی خاطر سند و متن کے سلسلہ میں انہیں محدثین کے اصولوں پر جانچا ہے، یہ تالیفات قابل قدر اور بہترین کوشش ہیں۔ اس طرح ان کتابوں سے اس باطل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور ان تاریخی واقعات کی صحیح تفسیر سامنے آسکتی ہے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضل و ایمان اور جہاد سے متعارض نہیں۔[5] ان بہترین تالیفات میں ڈاکٹر یوسف العش کی ’’تاریخ الدولۃ الامویۃ‘‘ ابوبکر ابن العربی کی کتاب ’’العواصم من القواصم‘‘ پر محب الدین خطیب کی تعلیقات، صادق عرجون کی ’’عثمان بن عفان‘‘، ڈاکٹر سلیمان بن حمد العودہ کی ’’عبداللّٰه بن سبا و اثرہ فی احداث الفتنۃ فی صدر الاسلام‘‘ محمد مخزون کی’’ تحقیق مواقف الصحابۃ فی الفتنۃ‘‘، ڈاکٹر اکرم ضیاء العمری کی ’’الخلافۃ الراشدہ‘‘،[6] عثمان الخمیس کی ’’حقبۃ من التاریخ‘‘، ڈاکٹر محمد حسن شُراب کی ’’المدینۃ النبویۃ فجر الاسلام و
Flag Counter