Maktaba Wahhabi

306 - 534
مسلمانوں کی وحدت و تعاون پر دلالت کرنے والی آیات و احادیث کو ذکر کرنے کے بعد آپ فرماتے ہیں: مسلمانوں کی تالیف قلب، دین اور دینی و دنیوی مصالح پر اتفاق و اجماع کی خاطر جدوجہد اور کوشش کرنا عظیم ترین جہاد ہے۔[1] اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کے مابین تالیف قلوب اور ان کی صفوں میں وحدت پیدا کرنے کی خاطر اسباب کو اختیار کرنا عظیم ترین جہاد ہے۔ کیوں کہ مسلمانوں کے غلبہ و اعزاز، اسلامی حکومت کے قیام اور اسلامی شریعت کے نفاذ کے لیے یہ اہم ترین قدم ہے۔ یہ خلفائے راشدین کی فقہ کا ایک روشن باب ہے اور عثمان رضی اللہ عنہ کا امت کو ایک مصحف پر جمع کرنے میں خوب روشن ہے۔ 
Flag Counter