Maktaba Wahhabi

160 - 534
قائدین کو تیار کرنا جن کے دلوں اور رگوں میں تقویٰ دوڑ رہا ہو اور اس کے آثار ان کے اعضاء و جوارح پر منعکس ہوں اور ان کے اعمال، احوال اور حرکات و سکنات میں تقویٰ جوش مار رہا ہو، دین الٰہی کو غلبہ دینے کے اسباب میں سے ہے۔ حکیمانہ ربانی قیادت اللہ کی شریعت کے نفاذ کی خاطر امت کی صلاحیتوں اور قوتوں کو بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہوتی ہے، اسلام کو سینے سے لگاتی ہے اور ظاہر و باطن، عقیدہ وشریعت اور دین و دنیا میں اس کو اپنا منہج قرار دیتی ہے، یہ مشاکل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہوتی ہے، اور پوری محنت و اخلاص کے ساتھ داخلی و خارجی غلبہ و قوت کی راہ میں حائل ہونے والے امور کا صفایا کرتی ہے۔ 
Flag Counter