Maktaba Wahhabi

410 - 413
ثابت زربن نجیح البصری عن إبراہیم بن المہدی عن أبی الجواب الأحوص بن الجواب عن سفیان الثوری عن أبی حنیفۃ)) ((وأخرجہ القاضی عمر بن الحسن الأشنانی عن علی بن محمد البزاز عن أحمد بن محمد بن خالد عن زربن نجیح عن إبراہیم بن المھدی ))الخ ((وأخرجہ ابن خسروفی مسندہ عن أبی الفضل بن خیرون عن خالہ ابی علی الباقلانی عن أبی عبد اللّٰه بن دوست العلاف عن القاضی الأشنانی بإسنادہ المذکور)) اب ابو محمد عبد اللہ البخاری الحارثی کی مسند امام ابو حنیفہ کے الفاظ دیکھیں: ((قال أبومحمد: کتب إلی زکریابن یحیی النیسابوری، وحدثنی قبیصۃ الطبری عنہ، قال حدثنی عبد اللّٰه بن أحمد بن خالد الرازی حدثنی زربی بن نجیح أبوثابت البصری ثنا إبراہیم بن المہدی)) الخ[1] ابو محمد کی یہ مسند ’ فضیلۃ العلامۃ المحدث المحقق الشیخ لطیف الرحمن البہرائجی القاسمی‘ کی تحقیق وتخریج سے المکتبۃ الامدادیۃ مکہ مکرمہ سے شائع ہوئی ہے۔ اس مسند اور جامع المسانید کی اسناد میں تفاوت بادی النظر سے ہی ظاہر ہوتا ہے،مگر افسوس ’’ فضیلۃ العلامہ المحدث المحقق الشیخ ‘‘ کی نظر التفاف اس طرف نہیں گئی ۔ جامع المسانید میں زربن نجیح ہے،جبکہ ابو محمد الحارثی کے ہاں زربی بن نجیح ہے۔ اب ابن خسرو کی سند دیکھئے:
Flag Counter