Maktaba Wahhabi

395 - 413
السنن کے حاشیہ [1] میں علامہ تقی عثمانی نے بھی مولانا عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کے اس سہووتسامح کا ذکر کیا ہے۔ اسی طرح کنز العمال جو علامہ علی المتقی رحمۃ اللہ علیہ کی معروف کتاب ہے اس کو متعدد مقامات پر علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔ ایک جگہ لکھتے ہیں: ((قال السیوطی فی خطبۃ کنز العمال)) [2] ’’علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے کنز العمال کے خطبہ میں کہا ہے۔‘‘ ایک جگہ لکھتے ہیں: ((ذکرہ السیوطي في کنز العمال بلا سند)) [3] ’’اسے علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے کنز العمال میں بلا سند ذکر کیا ہے۔‘‘ بالکل یہی الفاظ ایک اور مقام پر[4] بھی ہیں۔بلکہ قواعد فی علوم الحدیث میں اپنے بعض مراجع کی تفصیل میں بھی کہا ہے۔ ((کنز العمال للسیوطی فی الحدیث لاکنز الدقائق فی الفقہ)) [5] ’’کنز العمال علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی حدیث میں، کنز الدقائق نہیں جو فقہ کی کتاب ہے۔‘‘ شیخ ابوغدہ رحمۃ اللہ علیہ نے حق تلمذ ادا کرتے ہوئے حاشیہ میں وضاحت کی ہے کہ کنز العمال علامہ متقی ہندی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے اس کی اصل جمع الجوامع علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے، اس لیے کنز العمال کی علامہ سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف نسبت اصل کے اعتبار سے ہے،مگر اعلاء السنن کے مندرجہ بالاالفاظ کی روشنی میں تو ان کی اس توجیہ کو عذر گناہ بدتراز گناہ ہی سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
Flag Counter