Maktaba Wahhabi

138 - 413
یزید بن سنان الرھاوی کو تقریب [1] میں ضعیف کہا گیا ہے مگر وہ اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔[2] اسی طرح فرج بن فضالہ ضعیف ہے۔ [3] مگر مولانا صاحب کے نزدیک اسی اصول کی بنا پر ثقہ ہے۔ [4] مسلم بن کیسان الملائی ضعیف ہے۔ [5] مگر مولانا فرماتے ہیں: اس سے ثوری رحمۃ اللہ علیہ اور شعبہ رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں۔ وکفی بھما قدوۃ۔ یہ دونوں راہنما کافی ہیں۔[6] سعید بن مرزبان البقال ضعیف ہے[7] مگر امام شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کے وہ استاد ہیں اس لیے وہ ان کے نزدیک ثقہ ہوئے۔[8]
Flag Counter