Maktaba Wahhabi

82 - 187
امرت ان اقا تل الناس حتّٰی یشھدوا ان لَّا اِلٰہ اِلاَّ اللّٰہ و ان محمدا رسو ل اللّٰہ ویقیموا الصلٰوۃ ویؤتوا لزکٰوۃ فاِذا فعلوا ذٰلک عصموا منی دمآئھم و اموالھم الا بحق الْاِسلام وحسابھم علی اللّٰہ۔ ( بخاری: ج۱ص۸ و مسلم: ج۱ص۳۷) مجھے لو گوں سے اس وقت تک لڑنے کاحکم دیا گیا ہے جب تک وہ شہادت نہ دیں کہ اللہ کے بغیرکوئی معبود نہیں،اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسو ل ہیں،اور وہ نما ز قا ئم کر یں،اور زکاۃ اداکریں،جب وہ یہ کا م کرنے لگ جائیں،تب انہوں نے اپنے خو ن اور ما ل کو مجھ سے محفو ظ کروا لیا سوائے اسلا م کے حق کے،( مثلا ً اگر قا تل ہے تو اسلا م اس کے قتل کا حکم دیتاہے ) اور ان کا احسا ب اللہ تعا لیٰ کے ذمے ہے۔ گو یا شہا دت ایما ن کے سا تھ سا تھ نماز و زکا ۃ کی پا بند ی بھی ضروری ہے،اگر کوئی ان کی پا بند ی نہیں کرتا تو اس کا ما ل و جا ن مبا ح ہے،اس سے جہاد و قتا ل کا حکم ہے،اور یہ خلیفۃ المسلمین کی ذمہ داری ہے۔اللہ سبحانہ وتعا لیٰ فرما تے ہیں : ﴿ فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَجَدتَّمُوْھُمْ وَ خُذُ وْھُمْ وَ احْصُرُوْھُمْ وَ اقْعُدُوْا لَھُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ ج فَاِنْ تَابُوْا وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتَوُا الزَّکٰوۃَ فَخَلُّوْا سَبِیْلَھُمْ ط اِنَّ اللّٰہَ غَفُوْرٌرَّحِیْمٌ﴾( التو بۃ :۵) جب حر مت و الے مہینے گزر جا ئیں تو مشر کوں کو جہاں پاؤ قتل کرو،انہیں پکڑو،ان کا محاصرہ کرو،اور انکی تا ک میں ہر گھات کی جگہ بیٹھو،پھر اگر وہ تو بہ کر لیں،نما ز قا ئم کر یں اور زکاۃ ادا کر یں تو ان کی راہ چھو ڑ دو،بے شک اللہ بخشنے و الے مہربان ہیں۔ ٍاس آ یت میں حرمت و الے چا ر مہینوں (رجب،ذو القعد ہ،ذو الحج اور محرم ) کے گز ر جانے کے بعد مشر کین سے جہا د و قتا ل اور بہرنوع ان کے تعا قب کا حکم ہے البتہ اس کے ساتھ ساتھ اس بات سے بھی خبر دا ر کیا گیا ہے کہ ا س سے بچنے کے لیے تین شرطیں ہیں۔
Flag Counter