Maktaba Wahhabi

508 - 534
مضارب کہتے ہیں کومال مہیا کرتا ہے، مضارب اس مال سے تجارت کرتا ہے اور منافع میں دونوں متفقہ تناسب سے شریک ہوتے ہیں،نقصان کی صورت میں مالی خسارہ رب المال کاہوتا ہےعامل پر کوئی مالی ذمہ داری نہیں ہوتی البتہ اس کی طرف سے کوتاہی کی صورت میں اسے مالی خسارہ میں شامل ہونا پڑے گا۔اسلامی بینک بعض صورتوں میں مضارب ہوتا ہے، بعض صورتوں میں عامل۔ ------------------------------------------------------------------------------ مشارکہ Musharaka المشاركة: ایسا مشترکہ کاروبار جس کے تمام شرکاء نفع میں متفقہ تناسب سےحصہ دار ہوں،اور نقصان میں شراکت داری کے تناسب سے حصہ دار ہوں۔اسلامی بینکوں میں مشارکہ کی بنیاد پر Cirtifalesدئیے جاتے ہیں ----------------------------------------------------------------------------- بچت کھاتہ Saving Account حساب التوفير: اس میں ماہانہ یا طے شدہ میعاد پر رقم جمع کرائی جا سکتی ہےاورانہی طے شدہ بنیادوں پر منافع بھی دیا جاتا ہے،اس کھاتے سےرقم نکلوانے پر عموماً مختلف پابندیاں ہوتی ہیں۔اسلامی بینکوں میں بچت کھاتہ مضاربہ کی بنیاد پر کھولا جاتا ہے۔ ------------------------------------------------------------------------------ فکسڈ ڈپازٹ Fixed Deposit ودائع الثابتة : اس کھاتہ میں مدت طے کی جاتی ہےاوراس میں مقررہ مدت سے پہلےرقم واپس نہیں لی جا سکتی اس کھاتے میں منافع کی شرح مدت کے حساب سے طے کی جاتی ہے اور طے شدہ مدت پر ہی بینک منافع اداکرتا ہے۔ ----------------------------------------------------------------------------- سرمایہ کاری Investment إستثمار: کسی بھی قسم کے کاروبار میں منافع حاصل کرنے کی نیت سے پیسہ لگانا ،مثلاً مضاربہ، مشارکہ وغیرہ۔
Flag Counter