Maktaba Wahhabi

507 - 534
سوُد interest الربا: ایک فریق کی جانب سے دوسرے فریق کے لئے وقت ادائیگی مخصوص اضافہ جو بغیر کسی عوض ہو۔ سود کی بنیادی طور پر دو اقسام ہیں : (۱) قرض کا سود ۔ (۲) تجارت کا سود۔ 1 قرض کا سود یہ ہے کہ ایک شخص کسی کو ادھار دے کر زیادہ طلب کرے۔ 2 تجارتی سودکی مزیددو اقسام ہیں: (۱) زیادتی کا سود (ربا الفضل) (۲) ادھار کا سود (ربا النسیئہ) 1 زیادتی کا سود یہ ہے کہ وہ مخصوص اجناس جنہیں شرعی اصطلاح میں ’’سودی اجناس ‘‘ کہتے ہیں میں سے ایک ہی جنس کا تبادلہ کرتے وقت اضافہ کردینا، جیسے مثال کے طور پر : پانچ تولہ سونا (سکہ کی صورت میں)= چار تولہ سونے کا سیٹ۔ 2 ادھار کا سود : سودی اجناس کا آپس میں تبادلہ کرتے وقت ادھار کرلینا ، جیسے مثال کے طور پر : ایک من گندم = ایک من گندل ایک مہینہ بعد۔ ----------------------------------------------------------------------------- جاری کھاتہ یا مدّرواں الحساب الجاري Current Account جاری کھاتہ بینک اور صارف کے درمیان لین دین کے ایک معاہدے کانام ہےجو صارف کے بینک میں رقم بطورحفاظت اور بوقت ِضرورت نکلوانے کی غرض سےجمع کرانے پر شروع ہوتا ہے۔صارف پر رقم نکلوانے کے حوالہ سے کوئی پابندی نہیں ہوتی، مزید بر آں اکاونٹ میں رکھی جانے والی رقم پر کسی قسم کا سود اور منافع اد انہیں کیا جاتا۔ ----------------------------------------------------------------------------- مضاربہ Mudharaba المضاربة: مضاربہ ایسے معاہدے کا نام ہے جس میں سرمایہ کار جسے "ربُّ المال" کہا جاتا ہے وہ عامل جسے
Flag Counter