Maktaba Wahhabi

432 - 534
ترجمہ:’’اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو، شیطان تو یوں چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کہ ذریعے سے تمہارے آپس میں عداوت اور بغض واقع کرا دے اور اللہ تعالی کی یاد سے اور نماز سے تمہیں باز رکھے ۔ سو اب بھی باز آجاؤ۔ میسر و جوئے کی چند نئی اقسام درج ذیل ہیں : (1)لاٹری (2)معمہ بازی (پزل ) (3)ریفل ٹکٹ (4)انعامی بانڈز (5)سٹہ بازی (4)فحاشی وقحبہ گری شریعت مطہرہ نے تمام قسم کی فحاشی اور حرام جنسی کاروایئوں مثلاً زنا ،اغلام بازیجیسے اعمال اور ان کی اجرت کو حرام ٹھہرایا ہے ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے : {وَلَا تَقْرَبُوْا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ} [الأنعام: 151] ترجمہ:’’اور بےحیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس مت جاؤ خواہ وہ اعلانیہ ہوں خواہ پوشیدہ‘‘۔ ایک اور جگہ فرمایا: {وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَّسَآءَ سَبِيْلًا} [الإسراء: 32] ترجمہ:’’خبردار زنا کے قریب بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بڑی بےحیائی ہے اور بہت ہی بری راہ ہے ‘‘۔ { وَلَا تُكْرِهُوْا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا} [النور: 33] ترجمہ:’’تمہاری جو لونڈیاں پاک دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا کی زندگی کے فائدے کی غرض سے بدکاری پر مجبور نہ کرو‘‘ ۔ اسی طرح تمام وہ ذرائع مثلا ًفحش تصاویر،لٹریچر ،میگزین انٹرنیٹ ،اشتہارات اور مارکیٹنگ جن میں ایسی اشیاء کو بیچنے کے لئے فحاشی کا حربہ استعمال ہو حرام ہے۔ اللہ کا فرمان ہے :
Flag Counter