Maktaba Wahhabi

33 - 442
اہل سنت والجماعت کاطریقہ کتاب اللہ ،سنت رسول اور خلفائے راشدین کی پیروی ہے سوال : عقیدہ اور امور دین وغیرہ کے بارے میں اہل سنت والجماعت کے کیا اصول وضوابط ہیں؟ جواب: جہاں تک عقائد اور دیگر امور دین وغیرہ کے بارے میں اہل سنت والجماعت کے عقیدے کا اساسی اصول وقاعدہ کا معاملہ ہے تو وہ یہ ہے کہ کتاب اللہ، سنت رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)اور خلفائے راشدین کے طریقے اور راستے کو مضبوطی سے تھام لیا جائے، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ﴾ (آل عمران: ۳۳) ’’(اے پیغمبر! لوگوں سے) کہہ دو کہ اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ بھی تمہیں دوست رکھے گا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ وَمَنْ تَوَلّٰی فَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْہِمْ حَفِیْظًا، ﴾(النساء: ۸۰) ’’جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو بے شک اس نے اللہ کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے تو اے پیغمبر! آپ کو ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَمَا آتَاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَہَاکُمْ عَنْہُ فَانْتَہُوْا﴾ (الحشر: ۷) ’’اور جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو۔‘‘ یہ حکم اگرچہ مال غنیمت کی تقسیم کے بارے میں آیا ہے لیکن امور شرعیہ کے بارے میں بدرجہ أولیٰ اس کا اطلاق ہوگا ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کرتے تھے: ((اَمَّا بَعْدُ: فَاِنَّ خَیْرَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَخَیْرَ الْہَدْیِ ہَدْیُ مُحَمَّدٍ(صلی اللّٰہ علیہ وسلم) وَشَرَّالْاُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ)) صحیح مسلم، الجمعۃ‘ باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ‘ ح: ۸۶۷۔) ’’حمدوثنا کے بعد! بے شک بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین طریقہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)کا طریقہ ہے اور بدترین امور نئے پیدا کردہ امور ہیں، یعنی بدعات ہیں اور (دین میں ایجاد کی گئی) ہر بدعت، یعنی نئی بات گمراہی ہے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا ہے: ((عَلَیْکُمْ بِسُنَّتِی، وَسُنَّۃِ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِیْنَ الْمَہْدِیِّینَ تَمَسَّکُوْا بِہَا وَعَضُّوْا عَلَیْہَا بِالنَّوَاجِذِ، وَاِیَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْاُمُوْرِ، فَاِنَّ کُلَّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ، وَکُلَّ بِدْعَۃٍ ضَلَالَۃٌ)) سنن ابی داود، السنۃ، باب فی لزوم السنۃ، ح: ۴۶۰۷۔) ’’تم میری اور میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو لازم پکڑو، اسے مضبوطی سے تھام لو اور دانتوں کے ذریعہ سختی سے پکڑ لو اور (دین میں) نئے نئے کاموں سے کنارہ کشی اختیارکرو کیونکہ (دین میں ایجاد کردہ) ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ اس مسئلے سے متعلق کتاب وسنت میں اور بھی بہت سے نصوص واردہوئے ہیں، چنانچہ اہل سنت والجماعت کا طریقہ اور دستور کتاب اللہ، سنت
Flag Counter