Maktaba Wahhabi

249 - 442
کانوا جماعۃ والاقامۃ… ، ح: ۶۳۱ وصحیح مسلم، المساجد، باب من احق بالامامۃ، ح: ۶۷۴۔) ’’جب نماز کا وقت ہو جائے، تو تم میں سے ایک شخص تمہاری خاطر اذان دے۔‘‘ اور معلوم ہے کہ نماز کا وقت طلوع فجر کے بعد ہوتا ہے، لہٰذا طلوع فجر سے پہلے کی اذان، فجر کی اذان نہیں ہے، آج کل کے لوگوں کا یہ عمل اور فعل صحیح ہے اور ان کا یہ کہنا کہ ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ کے الفاظ اذان فجر کے لیے ہیں بجا ہے۔ جس شخص نے یہ وہم کیا ہے کہ حدیث میں اذان اول سے مراد وہ اذان ہے جو طلوع فجر سے پہلے ہوتی ہے، صحیح نہیں۔ بعض لوگوں نے کہا ہے کہ اس بات کی دلیل کہ اس سے مراد وہ اذان ہے جو رات کے آخری حصے میں ہوتی ہے، یہ ہے کہ اس وقت ادا کی جانے والی نفل نماز کی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ ’’الصلاۃ خیر من النوم‘‘ اور خیر کا لفظ افضل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ ہم عرض کریں گے کہ خیر کا لفظ اس واجب کے لیے استعمال ہوتا ہے جو واجبات میں سے بے حد اہمیت کا حامل ہو، مثلاً: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہَلْ اَدُلُّکُمْ عَلٰی تِجَارَۃٍ تُنْجِیْکُمْ مِّنْ عَذَابٍ اَلِیْمٍ، ﴾ (الصف: ۱۰۔۱۱) ’’مومنو! میں تمہیں ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دلادے؟ (وہ یہ کہ) تم اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کرو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔‘‘ حالانکہ سب سے بہتر تو ایمان ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے نماز جمعہ کے بارے میں فرمایا ہے: ﴿یٰٓاََیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ فَاسْعَوْا اِلٰی ذِکْرِ اللّٰہِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَکُمْ﴾ (الجمعۃ: ۹) ’’مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لیے اذان دی جائے تو اللہ کی یاد (نماز) کے لیے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کر دو۔ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔‘‘ لہٰذا خیر واجب میں بھی ہو سکتی ہے اور مستحب میں بھی۔ ٹیپ ریکارڈر کے ذریعےسے اذان کہنا درست نہیں سوال ۱۹۷: کیا ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے سے بھی اذان صحیح ہے؟ جواب :ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے سے اذان کہنا صحیح نہیں ہے کیونکہ اذان عبادت ہے اور عبادت کے لیے نیت ضروری ہے۔ دوران اذان میں مسجد میں آنے والا شخص کیا کرے ؟ سوال ۱۹۸: کوئی شخص مسجد میں اس وقت آئے، جب مؤذن اذان دے رہا ہو تو افضل کیا ہے؟ جواب :افضل یہ ہے کہ وہ مؤذن کی اذان کا جواب دے، پھر اذان کے بعد والی مسنون دعا کا وردکرے اور پھر تحیۃ المسجد پڑھے، البتہ بعض
Flag Counter