Maktaba Wahhabi

211 - 442
بعض اہل علم نے کہا ہے کہ ضعیف ہونے کی وجہ سے ان احادیث سے استدلال نہیں کیا جا سکتا اور پھر ان حضرات کا اس مسئلہ میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ پٹی کی جگہ سے طہارت ساقط ہو جاتی ہے کیونکہ وہ اس جگہ کو دھونے سے عاجز ہے اور بعض نے کہا ہے کہ وہ تیمم کرے لیکن اس پر مسح نہ کرے۔ اس بارے میں احادیث سے قطع نظر یہ قول زیادہ صحیح معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسح کر لے اور یہ مسح اسے تیمم سے بے نیاز کر دے گا، اس کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی، لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اعضائے طہارت میں سے کسی عضو میں زخم ہو تو اس کی کئی صورتیں ہوں گی: ٭ زخم ننگا ہو اور دھونا اس کے لیے نقصان دہ نہ ہو تو اس صورت میں اسے دھونا واجب ہوگا، بشرطیکہ زخم ایسی جگہ ہو جسے دھونا واجب ہو۔ ٭ زخم ننگا ہو، اسے دھونا اس کے لیے نقصان دہ ہو، مگر مسح کرنا نقصان دہ نہ ہو تو اس صورت میں مسح کرنا واجب ہے، دھونا واجب نہیں ہے۔ ٭ زخم چھپا ہوا ہو اور اس پر پٹی وغیرہ بندھی ہو تو اس صورت میں اس پر مسح کیا جائے گا اور یہ مسح کرنا اسے دھونے یا تیمم کرنے سے بے نیاز کر دے گا۔ سوال ۱۴۵: کیا پٹی پر تیمم اور مسح دونوں واجب ہیں یا نہیں؟ جواب :مسح اور تیمم دونوں بیک وقت واجب نہیں ہوتے ، کیونکہ ایک عضو پر طہارت کے دو طریقوں کو واجب قرار دینا، قواعد شریعت کے خلاف ہے، کیونکہ ایک وقت میں عضو کی طہارت،( مسح کی صورت میں واجب ہے یا تیمم کی صورت میں)بألفاظ دیگر بیک وقت طہارت کے دو طریقوں کو واجب قرار دینے کی شریعت میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے اور اللہ تعالیٰ بندے کو ایسی دو عبادتوں کا مکلف قرار نہیں دیتا جن کا سبب ایک ہو۔ ایک پاؤں دھونے کےبعد جراب پہن لے اور پھر دوسرا دھوئے تو کیاایسا کرناجائز ہے ؟ سوال ۱۴۶: اس شخص کے بارے میں کیا حکم ہے، جس نے وضو کرتے ہوئے دائیں پاؤں کو دھویا تو اس پر موزہ یا جراب پہن لی اور پھر اس نے بائیں پاؤں کو دھویا تو اس پر جراب یا موزہ پہن لیا؟ جواب :اس مسئلہ میں اہل علم کا ختلاف ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ موزہ یا جراب پہننے سے پہلے مکمل وضو کرنا ضروری ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ جائز ہے کہ دائیں پاؤں کو دھو کر اس میں موزہ یا جراب پہن لے، پھر بائیں پاؤں کو دھوئے اور اس میں موزہ یا جراب پہن لے کیونکہ اس صورت میں اس نے دائیں اور بائیں پاؤں کو پاک کرنے کے بعد موزے یا جراب کو پہنا ہے اور اس پر یہ بات صادق آتی ہے کہ اس نے انہیں پاک حالت میں داخل کیا ہے، لیکن ایک حدیث ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا تَوَضَّأَ اَحَدُکُمْ وَلَبِسَ خُفَّیْۃِ)) (المستدرک للحاکم: ۱/۱۸۱۔) ’’جب تم میں سے کوئی وضو کر لے اور اپنے موزے پہن لے۔‘‘ اس حدیث میں (اذَا تَوَضَّأَ) ’’جب وضو کر لے‘‘ کے الفاظ پہلے قول کو راجح قرار دیتے ہیں کیونکہ جس شخص نے ابھی تک بایاں
Flag Counter