Maktaba Wahhabi

253 - 442
وقت میں باجماعت نماز ادا کر سکتا ہے تو کیا اس کے لیے یہ افضل ہے کہ وہ وقت پر نماز ادا کرے یا باجماعت ادا کرنے کے لیے نماز مؤخر کر کے پڑھے؟ ہم اس شخص سے یہی کہیں گے کہ نماز مؤخر کرو تاکہ اسے باجماعت ادا کر سکو بلکہ اس صورت میں باجماعت ادا کرنے کے لیے اسے مؤخر کرنا واجب ہوگا۔ قبل از وقت نماز پڑھ لینےوالے کے متعلق حکم سوال ۲۰۴: اگر انسان لا علمی کی وجہ سے قبل از وقت نماز پڑھ لے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :قبل از وقت نماز پڑھنے سے فرض ادا نہ ہوگا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ کِتٰبًا مَّوْقُوْتًا﴾ (النساء: ۱۰۳) ’’بے شک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات کو اس طرح بیان فرمایا ہے: ((وَقْتُ الظُّہْرِ اِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ)) (صحیح البخاری، المواقیت، باب وقت الظہر عند الزوال، ح: ۵۴۱ وصحیح مسلم، المساجد، باب اوقات الصلوات الخمس، ح: ۶۱۲ (۱۷۳) واللفظ لہ۔) ’’ظہر کا وقت، جب سورج زائل ہو جائے…‘‘ لہٰذا جس نے وقت سے پہلے نماز ادا کر لی اس کا فرض ادا نہ ہوگا، البتہ یہ نماز نفل شمار ہو گی، یعنی اسے نفل کا ثواب مل جائے گا۔ وقت ہونے کے بعد اسے نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی۔ واللّٰہ اعلم قضا شدہ نمازوں کی ترتیب سوال ۲۰۵: کیا نسیان یا جہالت کے سبب قضا ہونے والی نمازوں میں ترتیب ساقط ہو جائے گی؟ جواب :اس مسئلہ میں اختلاف ہے، صحیح بات یہ ہے کہ ترتیب ساقط ہو جائے گی اور اس کی دلیل حسب ذیل ارشاد باری تعالیٰ کا عموم ہے: ((رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَآ اِنْ نَّسِیْنَآ اَوْ اَخْطَاْنَا))((البقرۃ: ۲۸۶) ’’اے پروردگار! اگر ہم سے بھول چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجئے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((اِنَّ اللّٰہَ تَجَاوَزَْ عَنْ اُمَّتِیْ الْخَطَأَ وَالنِّسْیَانَ وَمَا اسْتُکْرِہُوْا عَلَیْہِ))( سنن ابن ماجہ، الطلاق، باب طلاق المکرہ والناسی، ح: ۲۰۴۳۔) ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے لیے میری امت کے خطا ونسیان اور جس پر انہیں مجبور کر دیا گیا ہو، سے در گزر سے کام لینے کا وعدہ فرمایا ہے۔‘‘ سوال ۲۰۶: ایک شخص نماز عشاء کے لیے مسجد میں داخل ہوا تو اسے یاد آیا کہ اس نے تو مغرب کی نماز بھی نہیں پڑھی،اس صورت میں وہ کیا کرے؟ جواب :جب آپ مسجد میں داخل ہوں اور عشا کی نماز کھڑی ہوگئی ہو اور آپ کو یاد آئے کہ آپ نے تو نماز مغرب بھی ادا نہیں کی تو
Flag Counter