Maktaba Wahhabi

382 - 442
تیمیہ رحمہ اللہ نے بھی اسی قول کو اختیار کیا ہے اور درست بھی یہی ہے۔ اگر کسی نے ناک میں دوائی کا قطرہ ڈالا اور وہ اس کے پیٹ میں چلا گیا تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((بَالِغْ فِی الْاِسْتِنْشَاقِ اِلاَّ اَنْ تَکُوْنَ صَائِمًا))( سنن ابی داود، الطہارۃ، باب فی الاستنثار، ح: ۱۴۲ وسنن النسائی الطہارۃ، باب المبالغۃ فی الاستنثاق، ح: ۸۷۔) ’’ناک میں پانی چڑھانے میں خوب مبالغے سے کام لو اِلاَّیہ کہ تم روزہ دار ہو۔‘‘ روزہ دار کےلیےمسواک اورخوشبو استعمال کرنا جائز ہے سوال ۴۱۲: روزہ دار کے لیے مسواک اور خوشبو استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :صحیح بات یہ ہے کہ دن کے ابتدائی اور آخری حصے میں بھی مسواک کرنا روزہ دار کے لیے سنت ہے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلسِّوَاکُ مَطْہَرَۃٌ لِلْفَمِ َمَرْضَاۃٌ لِلرَّبِّ))( صحیح البخاری معلقا، باب السواک الرطب والیابس للصائم وسنن النسائی، الطہارۃ، باب الترغیب فی السواک، ح: ۵۔) ’’مسواک کرنے سے منہ صاف ہو جاتا ہے اور رب راضی ہو جاتا ہے۔‘‘ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِی لَأَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ مَعَ کُلِّ صَلَاۃٍ))( صحیح البخاری، الجمعۃ، باب السواک یوم الجمعۃ، ح: ۸۸۷ وصحیح مسلم، الطہارۃ، باب السواک ح: ۲۵۲۔) ’’اگر مجھے امت کے مشقت میں پڑ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘‘ اسی طرح روزہ دار کے لیے خوشبو بھی دن کے ابتدائی حصے سے لے کر آخری حصے تک ہر وقت جائز ہے، خواہ خوشبو بخور کی شکل میں ہو یا تیل وغیرہ کی صورت میں مگر بخور کو ناک کے ذریعہ سونگھنا جائز نہیں کیونکہ بخور کے اندر محسوس ہونے اور نظر آنے والے اجزا ہوتے ہیں جو بخور سونگھنے کی صورت میں ناک کے اندر داخل ہو کر معدے تک پہنچ جاتے ہیں۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ((بَالِغْ فِی الْاِسْتِنْشَاقِ اِلاَّ اَنْ تَکُوْنَ صَائِمًا))( سنن ابی داود، الطہارۃ، باب فی الاستنثار، ح: ۱۴۲ وسنن النسائی الطہارۃ، باب المبالغۃ فی الاستنثاق، ح:۸۷) ’’ناک میں پانی چڑھانے میں خوب مبالغے سے کام لو اِلاَّیہ کہ تم روزہ دار ہو۔‘‘ روزہ توڑنےوالی چیزیں سوال ۴۱۳: روزے کو فاسد کر دینے والی چیزیں کون کون سی ہیں؟ جواب :روزے کو فاسد کر دینے، یعنی توڑ دینے والی چیزیں حسب ذیل ہیں: (۱)جماع (۲)کھانا (۳)پینا (۴)شہوت کے ساتھ منی کا نکلنا (۵)جو چیز کھانے پینے کے معنی میں ہو (۶)جان بوجھ کر قے کرنا (۷)سینگی لگوانے سے خون کا نکلنا (۸)حیض و نفاس کے خون کا
Flag Counter