Maktaba Wahhabi

102 - 442
دجال: ’’دجل‘‘ سے ماخوذ ہے جس کے معنی حقائق کو چھپانے اور دھوکہ دینے کے ہیں، کیونکہ اس سے بڑا دھوکہ باز کوئی نہیں دجال لوگوں کو سب سے زیادہ دھوکہ اور فریب دینے والا بن کر نمودارہوگا۔ آخرت کا منکر کافر ہے سوال ۵۰: جو شخص آخرت کی زندگی کا انکار کرے اور کہے کہ یہ قرون وسطیٰ کی خرافات میں سے ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ آخرت کی زندگی کا انکار کرنے والے لوگوں کو کس طرح قائل کیا جا سکتا ہے؟ جواب :جو شخص آخرت کی زندگی کا انکار کرے اور اسے قرون وسطیٰ کی خرافات میں سمجھے، وہ کافر ہے کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ قَالُوْٓا اِنْ ہِیَ اِلَّا حَیَاتُنَا الدُّنْیَا وَ مَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِیْنَ، وَ لَوْ تَرٰٓی اِذْ وُقِفُوْا عَلٰی رَبِّہِمْ قَالَ اَلَیْسَ ہٰذَا بِالْحَقِّ قَالُوْا بَلٰی وَ رَبِّنَا قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُوْنَ، ﴾ (الانعام: ۲۹۔۳۰) ’’اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری جو دنیا کی زندگی ہے بس یہی (زندگی) ہے اور ہم (مرنے کے بعد) پھر زندہ نہیں کیے جائیں گے۔ اور کاش تم (ان کو اس وقت) دیکھو جب وہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کیے جائیں گے اور وہ فرمائے گا: کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں؟ تو وہ کہیں گے: کیوں نہیں! ہمارے پروردگار کی قسم! (بالکل برحق ہے) اللہ فرمائے گا: اب تم اس کفر کے بدلے (جو دنیا میں کرتے تھے) عذاب کے مزے چکھو۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ، الَّذِیْنَ یُکَذِّبُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِ، وَمَا یُکَذِّبُ بِہٖ اِلَّا کُلُّ مُعْتَدٍ اَثِیْمٍ، اِذَا تُتْلَی عَلَیْہِ اٰیٰتُنَا قَالَ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ، کَلَّا بَلْسکتہرَانَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ مَا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ، کَلَّا اِنَّہُمْ عَنْ رَبِّہِمْ یَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُوْنَ، ثُمَّ اِنَّہُمْ لَصَالُوا الْجَحِیْمِ، ثُمَّ یُقَالُ ہٰذَا الَّذِیْ کُنْتُمْ بِہٖ تُکَذِّبُوْنَ، ﴾ (المطففین: ۱۰۔۱۷) ’’اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گناہ گار ہے، جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں، دیکھو! یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں، ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے۔ بے شک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے، پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے، پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿بَلْ کَذَّبُوْا بِالسَّاعَۃِ وَاَعْتَدْنَا لِمَنْ کَذَّبَ بِالسَّاعَۃِ سَعِیْرًا، ﴾ (الفرقان: ۱۱) ’’بلکہ یہ تو قیامت ہی کو جھٹلاتے ہیں اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کے لیے دوزخ کو تیار کر رکھا ہے۔‘‘ اور فرمایا: ﴿وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ لِقَآئِہٖٓ اُولٰٓئِکَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ، ﴾ (العنکبوت: ۲۳)
Flag Counter