Maktaba Wahhabi

431 - 442
آپ کا خیال تھا کہ شاید انہوں نے طواف افاضہ نہیں کیا ہے اور جب آپ کو بتایا گیا کہ انہوں نے طواف افاضہ کر لیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَانْفِرِیْ))( صحیح مسلم، الحج، باب وجوب طواف الوداع وسقوطہ عن الحائض، ح: ۱۲۱۱۔) ’’(تب) تم کوچ کرو۔‘‘ پس حائضہ عورت کے لیے بیت اللہ کا طواف حلال نہیں ہے، لہٰذا جب وہ مکہ آئے اور حالت حیض میں ہو تو اس کے لیے انتظار کرنا واجب ہے اور جب وہ پاک ہو جائے تو پھر طواف کرے۔ اگر حیض عمرہ کرنے کے بعد اور سعی سے پہلے شروع ہو جائے تو اسے اپنا عمرہ مکمل کرنا چاہیے اس پر کچھ لازم نہیں۔ اگر سعی کے بعد حیض شروع ہو تو اس صورت میں اس کے لیے طواف وداع واجب نہیں ہے کیونکہ طواف وداع حائضہ عورت سے ساقط ہو جاتا ہے۔ محرم عورت حیض کے بعد کپڑے تبدیل کر سکتی ہے سوال ۴۹۰: ایک عورت نے میقات سے حالت حیض میں احرام باندھا اور پھر وہ مکہ میں پاک ہوگئی اور اس نے اپنے کپڑے تبدیل کر لیے، تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :عورت جب میقات سے احرام باندھے اور وہ حالت حیض میں ہو، پھر مکہ پہنچنے کے بعد وہ پاک ہو جائے، تو وہ اپنے کپڑے تبدیل کر سکتی ہے اور جو لباس چاہے پہن سکتی ہے بشرطیکہ اس لباس کا پہننا جائز ہو اسی طرح مرد کے لیے بھی احرام کے کپڑے تبدیل کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں۔ محرم عورت حج میں نقاب نہ پہنے سوال ۴۹۱: حج میں نقاب کے ساتھ چہرے کو ڈھانپنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ میں نے ایک حدیث پڑھی تھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ محرم عورت نقاب اوردستانے نہ پہنے[1]اسی طرح میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ قول بھی پڑھا ہے کہ سفر حج میں جب مرد ہمارے پاس سے گزرتے، تو ہم اپنے چہروں پر نقاب ڈال لیتے اور جب ہم ان سے آگے نکل جاتے، تو ہم اپنے چہروں کو ننگا کر لیاکرتے تھے۔[2] ان دونوں میں تطبیق کس طرح ہوگی؟ جواب :اس مسئلے میں صحیح بات وہی ہے، جو حدیث میں مذکور ہے اور وہ یہ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم عورت کو نقاب پہننے سے منع فرمایا ہے، اس لئے محرم عورت کے لیے نقاب مطلقاً ممنوع ہے، خواہ اجنبی مرد اس کے پاس سے گزریں یا نہ گزریں۔ محرم عورت کے لیے نقاب حرام ہے، خواہ اس نے حج کا احرام باندھا ہو یا عمرے کا۔ نقاب عورتوں کے ہاں معروف ہے اور وہ یہ ہے کہ عورت ایک ایسے پردے کے ساتھ اپنے چہرے کو چھپائے، جس میں دیکھنے کے لیے دونوں آنکھوں کے سامنے دو سوراخ بنے ہوں۔ حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نقاب سے
Flag Counter