Maktaba Wahhabi

311 - 442
لہٰذا آپ اپنی نماز کو توڑ دیں گے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((اِذَا أُقِیمَتْ الصَّلٰوۃُ فَلَا صَلٰوۃَ إِلَّا الْمَکْتُوبَۃُ)) (صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب کراہۃ الشروع فی نافلۃ بعد شروح الموذن… ح:۷۱۰۔) ’’جب فرض نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو پھر فرض نماز کے سوا اور کوئی نماز نہیں ہوتی۔‘‘ امام اگر مقتدی کے فاتحہ مکمل کرنےسے پہلے رکوع میں چلا جائے تومقتدی کو کیا کرنا چاہیے ؟ سوال ۳۰۰: ایک مقتدی نماز میں اس وقت شامل ہوا جب امام تکبیر تحریمہ اور سورۂ فاتحہ سے فارغ ہو چکا تھا، اس نے سورۂ فاتحہ ابھی شروع ہی کی تھی کہ امام رکوع میں چلا گیا تو کیا یہ مقتدی امام کے ساتھ رکوع میں چلا جائے یا سورۂ فاتحہ کی قراء ت مکمل کر لے؟ جواب :جب مقتدی اس وقت جماعت میں شامل ہو جب امام رکوع کا ارادہ کر رہا ہو اور مقتدی کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھنا ممکن نہ ہو، اس صورت میں اگر اس کی ایک دو آیتیں باقی ہوں اور اس کے لیے انہیں پڑھ کر امام کے ساتھ رکوع میں شامل ہو جانا ممکن ہو تو یہ بہت بہتر ہے اور اگر سورت کا زیادہ حصہ باقی ہو کہ اسے پڑھنے کی صورت میں وہ امام کو رکوع میں نہیں پا سکے گا تو اس صورت میں وہ امام کے ساتھ رکوع کر لے، خواہ سورۂ فاتحہ مکمل نہ ہوئی ہو۔ مقتدی امام کو جس حالت میں پائے ساتھ شامل ہو جائے سوال ۳۰۱: جب مقتدی امام کو سجدہ کی حالت میں پائے تو کیا وہ اس کے سجدہ سے اٹھنے کا انتظار کرے یا اسی حالت میں اس کے ساتھ شامل ہو جائے؟ جواب :افضل یہ ہے کہ مقتدی امام کو جس حالت میں بھی پائے، اس کے ساتھ شامل ہو جائے اور انتظار نہ کرے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حسب ذیل فرمان کے عموم کا یہی تقاضا ہے: ((فَمَا اَدْرَکْتُمْ فَصَلُّوا)) (صحیح البخاری، الاذان، باب لا یسعی الی الصلاۃ…، ح: ۶۳۶ وصحیح مسلم، المساجد، باب استحباب اتیان الصلاۃ بوقار… ح: ۶۰۲۔) ’’پس جتنا حصہ پا لو اسے پڑھ لو۔‘‘ سری نمازوں میں فاتحہ کےبعد جتنی سورتیں چاہیں پڑھ لیں سوال ۳۰۲: جب سری نماز میں نمازی سورۂ فاتحہ اور کسی دوسری سورت کے پڑھنے سے فارغ ہو جائے اور امام نے ابھی رکوع نہ کیا ہو تو کیا وہ خاموش رہے؟ جواب :مقتدی جب سورۂ فاتحہ اور کسی دوسری سورت کے پڑھنے سے فارغ ہوگیا تو وہ خاموش نہ رہے بلکہ امام کے رکوع میں جانے تک پڑھتا رہے، خواہ تشہد اول کے بعد والی دو رکعتیں ہی کیوں نہ ہوں کیونکہ حالت نماز میں سکوت تو صرف اسی صورت میں ہے
Flag Counter