Maktaba Wahhabi

195 - 442
مقامات وضو میں پیشاب کرنے کا حکم جب کہ جسم بھی برہنہ ہو سوال ۱۲۵: وضو کے مقامات پر پیشاب کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے، جب کہ اس صورت میں انسان برہنہ ہو جاتا ہو؟ جواب :انسان کے لیے اس طرح برہنہ ہونا جائز نہیں ہے کہ اسے کوئی ایسا شخص دیکھ لے، جس کے لیے اسے دیکھنا حلال نہیں ہے۔ اگر انسان وضو کے لیے تیار کیے گئے مقامات پر برہنہ ہو جائے بایں طور کہ لوگ عیانا اس کا مشاہدہ کریں تو اس حرکت کی وجہ سے وہ گناہ گار قرارپائے گا۔ اس صورت میں فقہاءj نے ذکر کیا ہے کہ آدمی کے لیے یہ واجب ہے کہ وہ استنجا کے بجائے ڈھیلے استعمال کرے، یعنی لوگوں سے دور جا کر قضائے حاجت کرے اور پتھروں یا ٹشو پیپرز یا کسی ایسی چیز کے ساتھ صفائی کر ے جس کے ساتھ صفائی کرنا جائز ہو حتیٰ کہ تین بار یا اس سے زیادہ بار پونچھنے سے نجاست کے خارج ہونے کا مقام صاف ہو جائے۔ فقہاء نے اسے واجب اس لیے قرار دیا ہے کہ استنجا کے لیے ستر کا مقام کھولنے سے لوگوں کے سامنے برہنگی ہوگی اور یہ کام حرام ہے اور جس کے بغیر حرام کی تلافی ممکن نہ ہو وہ واجب ہوتا ہے، لہٰذا اس سوال کے جواب میں ہم یہ کہیں گے کہ کسی شخص کے لیے یہ جائز نہیں کہ استنجا کے لیے لوگوں کے سامنے ستر کے مقام کو برہنہ کرے بلکہ اسے کوشش کرنی چاہیے کہ اس مقصد کے لیے وہ کسی ایسی جگہ استنجاء کرے ، جہاں اسے کوئی نہ دیکھے۔ کھڑے ہو کر پیشاب کرنا او رحمام میں مقدس اوراق لے جاناکیسا ہے ؟ سوال ۱۲۶: کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :کھڑے ہو کر پیشاب کرنا درج ذیل دو شرطوں کے ساتھ جائز ہے: (۱)انسان پیشاب کی چھینٹوں سے محفوظ رہے۔ (۲)اس بات سے محفوظ ہو کہ کوئی اس کی ستر کو دیکھے۔ سوال ۱۲۷: حمام میں قرآن مجید لے کر جانے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جواب :اہل علم فرماتے ہیں کہ انسان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ حمام میں قرآن مجید لے کر جائے کیونکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ قرآن مجید کے احترام اور تعظیم کا تقاضا یہ ہے کہ اسے ایسی جگہ نہیں لے جایاجائے جہاں اس کی بے حرمتی ہوتی ہو۔ واللّٰہ الموفق سوال ۱۲۸: حمام میں ایسے کاغذات لے کر جانے کے بارے میں کیا حکم ہے، جن پر اللہ کا نام لکھا ہو؟ جواب :حمام میں ایسے کاغذات لے جانا جائز ہے، جن میں اللہ کا نام ثبت ہو، بشرطیکہ وہ کاغذات جیب میں ہوں ظاہر نہ ہوں مخفی اور مستور ہوں۔ مسلمانوں کے اکثر و بیشتر نام اللہ عزوجل کے نام سے خالی نہیں ہوتے: مثلاً: عبداللہ اور عبدالعزیز وغیرہ۔ (اور یہ نام کاغذات پر لکھے ہوتے ہیں اور کاغذات جیب میں ہوتے ہیں) حمام میں بسم اللہ کیسے پڑھے؟ سوال ۱۲۹: جب انسان حمام میں ہو تو وہ بسم اللہ کیسے پڑھے؟ جواب :جب انسان حمام میں ہو تو وہ بسم اللہ اپنے دل میں پڑھے، زبان سے نہ پڑھے کیونکہ وضو اور غسل کرتے ہوئے بسم اللہ کے پڑھنے کے وجوب کا قول قوی نہیں ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ وضو کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
Flag Counter