Maktaba Wahhabi

32 - 442
کرتے تھے جب کہ اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے: ﴿وَ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَ لَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا﴾ (النساء: ۳۶) ’’اور اللہ ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ۔‘‘ یعنی اس کی عبادت میں کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ۔ اور فرمایا: ﴿اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰیہُ النَّارُ وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ، ﴾ (المائدۃ: ۷۲) ’’بلاشبہ جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا، اللہ اس پر جنت کو حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں۔‘‘ اور فرمایا: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ﴾ (النساء:۴۸) ’’بلا شبہ اللہ اس گناہ کو نہیں بخشے گا کہ کسی کو اس کا شریک بنایا جائے اور اس کے سوا دوسرے گناہوں کو جسے چاہے معاف کر دے گا۔‘‘ مزید ارشاد ہے: ﴿وَقَالَ رَبُّکُمُ ادْعُوْنِی اَسْتَجِبْ لَکُمْ اِنَّ الَّذِیْنَ یَسْتَکْبِرُوْنَ عَنْ عِبَادَتِی سَیَدْخُلُوْنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیْنَ، ﴾ (الغافر: ۶۰) ’’اور تمہارے پروردگار نے فرمایا ہے کہ تم مجھ سے دعا کرو، میں تمہاری (دعا) قبول کروں گا۔ بلا شبہ جو لوگ میری عبادت سے سرکشی (تکبر) کرتے ہیں وہ عنقریب جہنم میں ذلیل ہو کر داخل ہوں گے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے سورۂ اخلاص میں فرمایا ہے: ﴿قُلْ ٰٓیاََیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ، لَا اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ، وَلَا اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَا اَعْبُدُ، وَلَا اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ، وَلَا اَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَا اَعْبُدُ، لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ، ﴾ (الکافرون: ۱۔۶) ’’اے پیغمبر (ان منکرین اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو! جن (بتوں) کو تم پوجتے ہو، ان کو میں نہیں پوجتا اور جس (اللہ) کی میں عبادت کرتا ہوں، اس کی تم عبادت نہیں کرتے اور (میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہو، ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے معلوم ہوتے ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں، تم اپنے دین پر، میں اپنے دین پر۔‘‘ میں نے اس سورت کو جو ’’سورۃ الاخلاص‘‘ کہا ہے تو اس سے اخلاص عمل مراد ہے کیونکہ دراصل یہ سورت اخلاص عمل کے نام موسوم کی جانی چاہئے اگرچہ اسے ’’سورۃ الکافرون‘‘ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں یہ عملی طور پر یہ سورۂ اخلاص ہی ہے جیسے سورۂ ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ﴾ علمی طورپر اخلاص اور عقیدہ کے معانی ومفاہیم پر مشتمل ہے لہٰذاسورۂ کافروں اخلاص عملی سے عبارت ہے اور سورۂ (قل ھواللّٰه أحد) اخلاص علمی اور عقائدی کا پرتوہے۔ واللّٰہ الموفق
Flag Counter